سالکین کی تربیت، اصلاح، معمولات اور احوال سے متعلق سوالات کے جوابات

مجلس نمبر 563

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ

اَمَّا بَعْدُ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

سوال نمبر 1:

السلام علیکم۔ حضرت جی! مراقبہ معیت بھی جاری رکھنا ہے اور نوافل کے ساتھ صبح شام پڑھنے کے جو آپ نے بتایا ہے، اس کو بھی جاری رکھنا ہے؟

جواب:

جی، جاری رکھیں۔ اس سے آپ کو فائدہ ہوگا۔

سوال نمبر 2:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ حضرت! آپ نے 14 فروری کو جو ذکر تلقین فرمایا تھا، الحمد للہ! اس کو ایک ماہ بلا ناغہ ہوگیا ہے۔ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ چھ سو مرتبہ، اور ’’اَللہ‘‘ دو ہزار مرتبہ۔ آگے کیا حکم ہے؟

جواب:

ابھی ’’اَللہ‘‘ ڈھائی ہزار مرتبہ کرلیں، باقی یہی ہوں گے۔

سوال نمبر 3:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ حضرت! میں اپنی امی کے حوالے سے آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں۔ حضرت! آپ نے امی کو پانچ ہزار مرتبہ زبانی ’’اَللہ، اَللہ‘‘ کا ذکر تلقین فرمایا تھا، جس کی مہینے کے بعد اطلاع دینی تھی۔ ذکر کو ایک مہینہ 22 مارچ کو پورا ہوچکا ہے اور ابھی تک ذکر جاری ہے۔

جواب:

ما شاء اللہ! اس طرح ہی جاری رکھنا چاہئے، البتہ اب ساڑھے پانچ ہزار مرتبہ ’’اَللہ، اَللہ‘‘ زبانی کرنا ہے۔

سوال نمبر 4:

السلام علیکم۔ حضرت جی! ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ چھ سو مرتبہ، ’’اَللہ‘‘ ہزار مرتبہ۔ ایک ماہ ذکر مکمل کیا ہے، باقی معمولات بھی ٹھیک ہوئے ہیں، پہلے سے بہتری محسوس کررہا ہوں۔

جواب:

ما شاء اللہ! اب ’’اَللہ، اَللہ‘‘ پندرہ سو مرتبہ کرلیں، باقی یہی ہیں۔

سوال نمبر 5:

السلام علیکم۔ حضرت!

I am regularly reciting the prescribed اذکار الحمد للہ. Sheikh, I have read so much about فیض from Sheikh کریم. Is it just a way of describing a chain that occurs itself due to nasiha of one Sheikh or does it involve some spiritual matters also?

جواب:

Of course it involves many spiritual matters.

جیسا کہ اگر کوئی شیخ کی صحبت میں بیٹھا ہو، تو اس کو جو فیض ملتا ہے، وہ بھی اسی میں شامل ہے اور اگر کسی کو خط و کتابت کے ذریعہ سے فائدہ ہو رہا ہو، تو یہ بھی اس میں شامل ہے اور اگر کوئی کتاب پڑھ رہا ہو یا شیخ نے کچھ بتایا ہو، تو وہ بھی اس میں شامل ہے اور سلسلہ کی برکت بھی شیخ کے واسطے سے حاصل ہوتی ہے۔

سوال نمبر 6:

السلام علیکم۔ آپ نے مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ کے اثرات کے بارے میں پوچھا تھا، اس کے اثر سے مجھے لگتا ہے کہ توحید کا زیادہ پکا یقین ہوگیا ہے، باقی detail سمجھ میں نہیں آرہی کہ کیا بتاؤں۔

جواب:

اب آپ اس طرح کرلیں کہ مراقبہ تجلیات افعالیہ کی جگہ مراقبہ صفات ثبوتیہ شروع کرلیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک کی جو آٹھ صفات ہیں، یعنی اللہ پاک دیکھ رہے ہیں، اللہ پاک سن رہے ہیں، اللہ کلام فرماتے ہیں، اللہ پاک زندہ ہے، اللہ پاک کی قدرت میں ہر چیز ہے، اللہ پاک نے ساری چیزوں کو پیدا فرمایا ہے اور اللہ پاک ارادہ فرماتے ہیں، آپ تصور کریں گے کہ ان آٹھ صفات کا فیض اللہ جلّ شانہٗ کی طرف سے آپ ﷺ کے مبارک دل پر اور آپ ﷺ کے مبارک دل سے آپ کے شیخ کے دل پر اور وہاں سے آپ کے لطیفۂ روح کے اوپر آ رہا ہے۔

سوال نمبر 7:

Reminder for next

حضرت! السلام علیکم

اذکار: I have been reciting Allah Allah seventy five hundred times followed by ‘‘یَا اَللہُ، یَا سُبْحَانُ، یَا عَظِیْمُ، یَا رَحْمٰنُ، یَا رَحِیْمُ، یَا وَھَّابُ، یَا وَدُوْدُ، یَا کَرِیْمُ، یَا شَافِیْ، یَا سَلَامُ’’ hundred times followed by ‘‘یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ’’ ten times. Kindly advise me for the next ذکر.

جواب:

So now you should do eight thousand times Allah Allah and the rest will be the same ان شاء اللہ.

سوال نمبر 8:

نمبر 1: السلام علیکم۔ حضرت! میرے ذکر کو ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’اِلَّا اَللہ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’اَللہُ اَللہ‘‘ چھ سو مرتبہ اور ’’اَللہ‘‘ ایک ہزار مرتبہ۔ حضرت جی! گاہے گاہے اللہ پاک کی یاد آتی ہے، لیکن پہلے جیسی جذب کی کوئی کیفیت محسوس نہیں ہوتی اور نہ ہی اپنے اندر اللہ کی محبت کی کیفیت محسوس کرتا ہوں۔ اس حالت میں کیفیت نہ ہونے کی وجہ سے شیطان الحاد کی طرف لے جانا چاہتا ہے اور خدا سے انکار کا وسوسہ ڈالتا ہے، اس وجہ سے بہت بے چینی ہوتی ہے اور جی چاہتا ہے کہ پہلے کی طرح کا جذب حاصل ہوجائے، تاکہ ان مسائل سے چھٹکارا مل جائے۔ حضرت جی! آپ کی رہنمائی کا طالب ہوں۔

نمبر 2: حضرت جی! آپ کے معلوم کرنے پر میری ہمشیرہ نے اطلاع دی ہے کہ ان کا لطیفۂ سر بہت اچھا چل رہا ہے، ان کا مراقبہ یہ تھا کہ لطیفۂ قلب دس منٹ، لطیفۂ روح دس منٹ اور لطیفۂ سر پندرہ منٹ۔

جواب:

ان کو بتا دیجئے کہ لطیفۂ قلب، لطیفۂ روح، لطیفۂ سر دس دس منٹ کریں اور لطیفۂ خفی پندرہ منٹ کرلیں۔ لطیفۂ خفی کی جگہ بتا دیں اور آپ اپنے لئے یہ کریں کہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’اِلَّا اَللہ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’اَللہُ اَللہ‘‘ چھ سو مرتبہ اور ’’اَللہ‘‘ پندرہ سو مرتبہ۔

باقی یہ ہے کہ جذب مطلوب ہے سلوک کو طے کرنے کے لئے، یعنی آپ کو سلوک طے کرنے کی فکر لگ جائے اور اس پر آپ کام شروع کرلیں اور اپنے آپ کو گناہوں سے بچانا شروع کرلیں، جذب اس کے لئے ہوتا ہے۔ جذب خود مطلوب نہیں ہے۔ باقی! وسوسہ وسوسہ ہوتا ہے، وسوسے کی طرف کوئی توجہ نہیں کرنی چاہئے۔

سوال نمبر 9:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! میری بہن ذکر لینا چاہتی ہیں، پوچھ رہی ہیں کہ ذکر کرتے ہوئے مجبوراً بات کرنی پڑے تو کرسکتی ہوں؟ کیوں کہ چھوٹی بیٹی بہت تنگ کرتی ہے۔ اور اگر ساس یا سسر سے کوئی بات کرنی پڑے تو کیا کرسکتی ہیں؟ نیز آپ نے فرمایا تھا کہ سحر و افطار اور نماز کے اوقات کا نقشہ download کر لوں، سحر والا تو ہوگیا، لیکن نماز کے اوقات والا download نہیں ہورہا۔

جواب:

ما شاء اللہ! وہ ذکر لینا چاہتی ہیں، تو مجھے نہیں معلوم کہ پہلے اس نے ذکر لیا ہے یا نہیں لیا، اگر اس نے ابتدائی ذکر کیا ہے، تو ٹھیک ہے، ورنہ پھر ان کو ابتدائی ذکر بتا دیں: تین سو دفعہ ’’سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَکْبَرُ‘‘ اور دو سو دفعہ ’’وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ‘‘ یہ چالیس دن تک بلا ناغہ ایک وقت مقرر کرکے روزانہ آپ نے کرنا ہے۔ اور نماز کے بعد والا ذکر بھی بتا دیجئے گا۔

اور ذکر کے دوران اگر کوئی ضروری بات ہو تو اس کو تو وہ کرسکتی ہیں، لیکن ویسے اپنے طور پر ایسا وقت تلاش کرنا چاہئے، جس میں ان چیزوں کی ضرورت نہ پڑے اور بات کرنے کا موقع نہ آئے، لیکن اگر آجائے تو پھر ذکر کو روک کر اس کا جواب دے دیں اور پھر ذکر شروع کرلیں۔

سوال نمبر 10:

السلام علیکم

I pray that you are fine. I wanted to know if the last ورد you gave to me was for one month?

جواب:

Yes, it is for one month.

سوال نمبر 11:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ حضرت جی! اللہ پاک آپ کی صحت، عمر اور اولاد میں مزید برکت و عافیت عطا فرمائے، مجھ سمیت تمام سالکین کو فیض اور آپ کی قدر دانی کی توفیق عطا فرمائے۔ حضرت جی! بندہ کے گزشتہ دو ماہ کے احوال درج ذیل ہیں:

فجر کی نماز اگرچہ وقت کے اندر ادا ہوئی، مگر اکثر انفرادی ادا ہوئی، ذکر دو سو، دو سو، دو سو اور چھ ہزار ہے، اس میں یکسوئی اور یکسانیتِ اوقات کا مسئلہ رہتا ہے، لیکن گاہے گاہے علاجی ذکر کے بعد بھی ذکر کرنے کی طرف طبیعت دوسرے اوقات میں محسوس ہوتی ہے۔ اللہ پاک رمضان المبارک نصیب فرمائے، اس میں نمازوں پر دوام کی مشق نصیب ہوجاتی ہے۔ رمضان میں کوئی تاکیدی نسخہ کی درخواست ہے، تاکہ سلوک کی طرف کام شروع ہوسکے اور کم ہمتی اور انتشارِ قلبی سے بچا جاسکے۔ جزاکم اللہ خیراً۔

جواب:

یہ جو آنے والا ہفتہ ہے، جو انتیسویں بنتی ہے، اس دن کی شام کو آپ جوڑ میں تشریف لائیں، اس میں ان شاء اللہ اس پہ بات ہوگی۔

سوال نمبر 12:

I also had three questions. How can I utilize Ramzan so that I don’t miss its benefits along with my studies?

Answer: ان شاء اللہ if you listen my بیان ان شاء اللہ on this Saturday which will be for جوڑ so ان شاء اللہ you will understand this.

Question: حضرت جی you had mentioned not having an inferiority complex in your countries, how then should we as religious people stand up to arrogant people whether Muslims and non-Muslims?

جواب:

Can you explain this question more. I doubt I couldn’t understand it well.

Question: How can we save ourselves from deprivation محرومیت from Allah سبحانہ وتعالیٰ

Answer: It is possible by doing what is told to do and avoiding those for which it has been told to avoid. It means اوامر ونواہی. If you follow اوامر ونواہی completely and do this while asking Allah سبحانہ و تعالیٰ for help ان شاء اللہ Allah will not deprive us.

سوال نمبر 13:

السلام علیکم۔ حضرت جی! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ کو اصلاحی ذکر اور معمولات کے بارے میں بتانا تھا۔ نمازیں پانچ وقت پابندی سے پڑھنے کی پوری کوشش کرتی ہوں، پچھلے ماہ دو دن فجر کی، ایک دن عصر کی اور دو دن عشاء کی نماز قضا ہوئی۔ ہم سب گھر والے ایک دوسرے کو فجر کی نماز کے لئے check کرتے ہیں، میری آنکھ نہیں کھلی اور میں بھی message کر کے سوئی کہ مجھے فجر کے لئے لازمی check کرلیں، لیکن مجھے کسی نے check نہیں کیا۔ اس کے علاوہ ایک دن پیپر دینے کے بعد rest کے لئے سہیلی کے ساتھ اس کے گھر گئی، تاکہ آرام کر کے واپس کالج جا کر پڑھائی کی جا سکے، کیونکہ میرا گھر کالج سے دور ہے، اپنے گھر جا کر واپس کالج جانا ممکن نہیں تھا، سہیلی کے گھر کھانا کھا کر alarm لگا کر سوئی تھی، لیکن عصر کے لئے میری آنکھ نہیں کھل سکی اور نماز قضا ہوگئی۔ گھر والوں کو بھی یہی شکایت ہے کہ میری alarm سے بھی کالج جانے کے لئے آنکھ نہیں کھل رہی ہوتی۔ چہل درود شریف، مناجاتِ مقبول، منزلِ جدید باقاعدگی سے پڑھنے کی پوری کوشش کرتی تھی، کبھی کبھی ناغہ بھی ہو جاتا تھا، پوری کوشش ہوتی کہ منزل میں ناغہ نہ ہو۔ قرآن پاک کی تلاوت بھی ایک رکوع کرتی ہوں، کبھی ناغہ کا خدشہ ہو، تو کم پڑھ لیتی تھی کہ ناغہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ الحمد للہ! مسنون درود شریف بھی پڑھتی تھی اور پیش کرنے کے لئے بتاتی ہوں کہ جمادی الاولیٰ میں تیس ہزار، جمادی الثانی میں چالیس ہزار اور رجب میں ساٹھ ہزار پڑھا ہے۔ تین سو تیرا کا معمول بھی مقررہ اوقات میں پڑھتی ہوں، اصلاحی ذکر میں ’’اَللہ اَللہ‘‘ محسوس کرنے کا ذکر ملا ہوا ہے، دس منٹ قلب پر، پندرہ منٹ روح پر اور دس منٹ سر پر۔ ذکر باقاعدگی سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں، پیپرز میں ذکر میں کچھ ناغہ ہوگیا تھا۔ کبھی نیند آ جانے سے یا دھیان ہٹ جانے سے ’’اَللہ اَللہ‘‘ محسوس نہیں ہو پاتا۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ ذکر ٹائم پر کرلوں، لیکن دیر ہوجاتی ہے۔ پہلے پیپرز کی وجہ سے کالج لائبریری سے دیر سے گھر آتی اور رات کے ٹائم ہی ہوسکتا تھا۔ کوشش کروں گی کہ عشاء کے فوراً بعد کر لیا کروں۔ اس دفعہ رابطہ میں تھوڑی تاخیر ہوگئی، کیونکہ پڑھائی کے آخری سال کے امتحانات ہو رہے تھے، مجھے کوشش کے باوجود رابطہ کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ پچھلے سال پڑھائی سے دھیان ہٹ جانے کی وجہ سے دو مضامین clear نہیں ہو پائے تھے، دوبارہ دینے پڑے تھے، پھر الحمد للہ! اچھے نمبروں سے پاس ہوگئے تھے۔ اس سال اچھی تیاری کی کوشش کی، جتنی کرسکتی تھی۔ گھر میں پڑھائی کا ماحول نہ ہونے کی وجہ سے پیپر کے ٹائم سے ہی کالج لائبریری میں جا کر پیپرز کی تیاری کرتی تھی، رات کو آٹھ نو بجے گھر آتی تھی اور الحمد للہ! پیپرز بھی اچھے ہوگئے، result اس ہفتہ متوقع ہے اور پھر ان شاء اللہ 18 اپریل سے House job شروع ہوگی۔ اللہ کرے کہ اچھا result آئے اور House job میں بھی آسانی ہو۔

جواب:

ما شاء اللہ! ابھی تو آپ یہ جاری رکھیں، لیکن یہ ہے کہ اس دفعہ رمضان شریف کے لئے جو خصوصی بیان ہفتے کے دن مغرب کے بعد ہوا ہے، اس کو خصوصی سن لیں، تاکہ رمضان شریف کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہو۔ اور معمولات فی الحال یہی جاری رکھیں جو کررہی ہیں، بس رمضان شریف کی طرف توجہ دیں کہ رمضان شریف کے فیوض و برکات صحیح طریقہ سے حاصل ہوں۔

سوال نمبر 14:

السلام علیکم۔ حضرت جی! میرا ذکر ہے: دو سو، چار سو، چھ سو، ساڑھے سات ہزار اسم ذات۔ دس منٹ لطیفہ قلب، دس منٹ لطیفہ روح، دس منٹ لطیفہ سر، دس منٹ لطیفہ خفی، پندرہ منٹ لطیفہ اخفیٰ۔ کبھی کبھی ذکر محسوس ہوتا ہے، کبھی کبھی نماز میں دل دھڑکتا ہے۔ پوری کوشش کے باوجود اس مہینے میں تین دن مراقبہ میں ناغہ ہوگیا ہے۔

حضرت جی! میرے گھر والوں کا ذکر ہے: دس منٹ لطیفہ قلب، پندرہ منٹ لطیفہ روح۔ انتیس دن ہوگئے ہیں، دونوں لطائف پر ذکر محسوس ہوتا ہے۔ آگے کے لئے رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

گھر والوں کے لئے تو یہ ہے کہ دس منٹ لطیفہ قلب، دس منٹ لطیفہ روح اور پندرہ منٹ لطیفہ سر، لیکن ایک دن کے بعد یعنی جب تیس دن پورے ہو جائیں۔ اور آپ کے لئے یہ ہے کہ آپ ابھی یہی جاری رکھیں، تاکہ کبھی کبھی ذکر محسوس نہ ہو، بلکہ ہمیشہ کے لئے محسوس ہو۔

یہ بات میں نہیں سمجھا کہ کبھی کبھی نماز میں دل دھڑکتا ہے۔ دل تو ہر وقت دھڑکتا ہے، بلکہ کافر کا بھی دھڑکتا ہے۔ باقی! دل دھڑکنا مقصد نہیں ہے، ذکر محسوس کرنا مقصود ہے۔

سوال نمبر 15:

السلام علیکم۔ حضرت شاہ صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔ الحمد للہ! ذکر آپ کی برکت سے دو سو، چار سو، چھ سو اور ساڑھے چار ہزار بلا ناغہ جاری ہے۔ حضرت! مجھے اپنا رویہ گھر والوں کے ساتھ بہت سخت محسوس ہوتا ہے، جبکہ باہر والوں کے ساتھ نرمی کرتا ہوں، لیکن گھر میں بہت سختی محسوس کرتا ہوں۔ بعض دفعہ پشیمانی ہوتی ہے اور بیگم کو بھی سمجھاتا ہوں کہ نرمی کرنی چاہئے۔ خصوصاً جب میرا بیٹا میرے نزدیک آتا ہے تو مجھے بلا وجہ غصہ آ جاتا ہے، ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا، لیکن اکثر ایسا ہو جاتا ہے۔ آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے۔

جواب:

جس وقت آپ کو اپنے بیٹے پر غصہ آئے اس وقت آیت الکرسی تین دفعہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں اور اختیاری طور پر اپنے آپ کو اس سے بچائے رکھیں۔ اور ابھی ذکر دو سو، چار سو، چھ سو اور پانچ ہزار مرتبہ کریں۔

سوال نمبر 16:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ حضرت اقدس! مزاج بخیر و عافیت ہوں گے۔ بندہ کو جو ذکر ایک مہینے کے لئے دیا تھا، اس کا ایک مہینہ الحمد للہ! بلا ناغہ پورا ہوا۔ اور وہ ذکر یہ ہے: دو سو مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘، چار سو مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘، چھ سو مرتبہ ’’حَقْ‘‘ اور پانچ سو مرتبہ ’’اَللہ‘‘۔ اور دس منٹ مراقبہ لطیفہ قلب اور پندرہ منٹ لطیفہ روح پر، اور دونوں لطائف محسوس ہوتے ہیں۔ محتاج دعا فلاں۔

جواب:

ما شاء اللہ! بہت اچھی بات ہے، اللہ تعالیٰ مزید توفیقات سے نوازے۔ اب آپ اس طرح کریں کہ باقی ذکر تو یہی ہوگا، لیکن لطیفہ قلب اور لطیفہ روح پر دس دس منٹ اور لطیفہ سر پر پندرہ منٹ مراقبہ کریں۔

سوال نمبر 17:

السلام علیکم۔ حضرت جی! گزشتہ ماہ آپ نے پندرہ منٹ کے مراقبہ سے پہلے ’’اَللہ اَللہ‘‘ کا جہری ذکر تین ہزار تک بڑھانے کی ہدایت فرمائی، جس کا ایک مہینہ ہوگیا، اگرچہ ذکر کے دوران دھیان عموماً منتشر ہوتا ہے۔ حضرت! مزید درخواست ہے کہ ان شاء اللہ 08 اپریل تک پاکستان واپسی کا ارادہ ہے، ان شاء اللہ اس کے بعد حاضری اور physical بیعت کے لئے اجازت عنایت فرما دیں۔

جواب:

ہاں! بالکل اجازت ہے، ضرور تشریف لائیں۔

سوال نمبر 18:

السلام علیکم۔ حضرت جی! امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ حضرت صاحب! آپ نے جو ذکر دیا یعنی ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’اِلَّا اَللہُ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’اَللہُ اَللہ‘‘ چھ سو مرتبہ، ’’اَللہ‘‘ پندرہ سو مرتبہ۔ مراقبہ لطیفہ قلب پانچ منٹ، مراقبہ لطیفہ روح پانچ منٹ، مراقبہ لطیفہ سر پانچ منٹ، مراقبہ لطیفہ خفی پانچ منٹ، مراقبہ لطیفہ اخفیٰ پانچ منٹ، مراقبہ صفاتِ ثبوتیہ پندرہ منٹ۔ فیض آپ ﷺ کے دل سے میرے شیخ کے دل پر آ رہا ہے اور شیخ کے دل سے میرے دل پہ آ رہا ہے۔ ابھی تک صفات ثبوتیہ محسوس نہیں ہو رہیں۔ ذکر رات کو کرتا ہوں، جب کام سے آتا ہوں۔ ذکر میں الحمد للہ! کبھی ناغہ نہیں ہوا۔ حضرت صاحب! میں ایک pharmacy میں کام کرتا ہوں، بعض اوقات صبح کی نماز میں ناغہ ہو جاتا ہے، رات کو گیارہ بج جاتے ہیں۔ جس دن صبح کی نماز رہ جائے، تو نہ کام جانے کو دل کرتا ہے اور سارا دن پریشانی میں گزرتا ہے۔

جواب:

ما شاء اللہ! آپ اس طرح کریں کہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’اِلَّا اَللہ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’اَللہُ اَللہ‘‘ چھ سو مرتبہ اور ’’اَللہ‘‘ پندرہ سو مرتبہ۔ سارے لطائف پانچ پانچ منٹ اور صفاتِ ثبوتیہ پندرہ منٹ، یہ آپ نے لطیفہ روح پہ کرنا ہے یعنی اس کا فیض اللہ تعالیٰ کی طرف سے آ رہا ہے آپ ﷺ کے دل پر اور آپ ﷺ کے دل سے شیخ کے دل پر اور وہاں سے آپ کے لطیفہ روح پہ آ رہا ہے۔ صفات ثبوتیہ کا مراقبہ پندرہ منٹ لطیفہ روح پر کر کے دیکھیں، پھر مجھے بتا دیں۔

سوال نمبر 19:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

نمبر 1: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقتِ کعبہ پندرہ منٹ، اس مراقبہ کے ساتھ یہ سوچ بھی ہے کہ اگر ساری دنیا کے لوگ مجھے اچھا کہیں، میری تعریف کریں اور مجھے پسند کرلیں، مگر اللہ کی نظر میں اچھی اور پسندیدہ نہ ہوں، تو مجھے کیا فائدہ! نقصان ہی نقصان ہے۔ اور اگر اس کے برعکس معاملہ ہو، تو فائدہ ہی فائدہ ہے۔ اس وجہ سے اب لوگوں کی باتوں کی پہلے کی طرح پروا نہیں کرتی۔ اس کے علاوہ دعا کا اہتمام کرنے لگی ہوں، نفس میں جو تنگی محسوس ہوتی تھی، دعا سے وہ تنگی ختم ہوگئی ہے۔ اللہ کا شکر ہے۔ الحمد للہ!

جواب:

فی الحال اس کو جاری رکھیں، رمضان شریف کے معمولات کی طرف توجہ کریں، اس وقت سب سے بڑی بات یہی ہے۔

نمبر 2: تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ تجلیاتِ افعالیہ پندرہ منٹ۔ بجلی نہ ہونے اور گھر میں تعمیری کاموں کی وجہ سے مصروفیت بہت بڑھ گئی اور صحت بھی کافی خراب ہے، جس کی وجہ سے معمول رہ گیا تھا، لیکن شدید افسوس تھا۔ اب دوبارہ معمول شروع کرنا چاہتی ہوں۔

جواب:

بالکل شروع فرما لیں۔

نمبر 3: تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ حقیقتِ صلوٰۃ پندرہ منٹ۔ ایک مہینے سے ذکر چھوٹ گیا ہے، اب دوبارہ شروع کرنا ہے۔

جواب:

بالکل جی، دوبارہ شروع کرلیں۔

نمبر 4: لطیفہ قلب دس منٹ، محسوس ہوتا ہے۔

جواب:

ما شاء اللہ! ابھی لطیفہ قلب کے ساتھ جو لطیفہ روح ہے، اس کو پندرہ منٹ دیں۔

نمبر 5: لطیفہ قلب دس منٹ، لطیفہ روح پندرہ منٹ۔

جواب:

ابھی لطیفہ قلب اور لطیفہ روح دس منٹ اور لطیفہ سر پندرہ منٹ کے لئے بتا دیں۔

سوال نمبر 20:

ایک سالک کا سوال آیا تھا جو کہ حضرت نے مجلس میں نہیں سُنایا، بلکہ اُس کا صرف جواب حضرت نے دیا ہے۔

جواب:

اس پر کثرت سے استغفار کرلیں اور ہمت کر کے اپنے معمولات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ

سالکین کی تربیت، اصلاح، معمولات اور احوال سے متعلق سوالات کے جوابات - مجلسِ سوال و جواب