شیطان کی ازلی عداوت اور عصرِ حاضر کے فتنوں سے بچاؤ
جمعہ بیان
- ہر انسان شیطان کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے جس کا سب سے بڑا ہتھیار انسان کے دل میں وسوسہ ڈالنا ہے۔
- شیطان انسان کی نفسانی خواہشات کو استعمال کر کے برے اعمال کو اس قدر مزین کر دیتا ہے کہ وہ فائدہ مند محسوس ہوتے ہیں۔
- شیطان کے ان وسوسوں سے بچنے کے دو سب سے بڑے اور مؤثر راستے علمِ نافع کا حصول اور نیک لوگوں کی صحبت ہیں۔
- شیطان علمائے کرام کی عملی کوتاہیوں اور صالحین کے عالم نہ ہونے کا وسوسہ ڈال کر انسان کو ان دونوں حفاظتی راستوں سے دور بھگاتا ہے۔
- اس کا logical جواب یہ ہے کہ عالم کی عملی کوتاہی چھوڑ کر اس کا علم لیا جائے اور صالحین کی صحبت سے اچھے اخلاق سیکھے جائیں۔
- دینِ اسلام وحی پر مبنی ہے اس لیے اس پر کوئی compromise نہیں ہو سکتا، البتہ انسان اپنے نفس کی حد تک رواداری دکھا سکتا ہے۔
- مذہبی ہم آہنگی اور ذاتی آزادی کے نام پر لگائے جانے والے نعرے دراصل دین اور معاشرے کو خراب کرنے کی شیطانی planning ہیں۔
- شیطان کا خاص ہدف انسان کو ناشکری پر اکسانا ہے، اس لیے دوسروں کو دیکھنے کے بجائے اپنی نعمتوں پر شکر ادا کرنا اس سے بہترین بچاؤ ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ.
أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَا بَنِي آدَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ. وَأَنِ اعْبُدُونِي هَذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ.
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ وَصَدَقَ رَسُولُهُ النَّبِيُّ الْكَرِيمُ.
معزز خواتین و حضرات، ہر انسان اس وقت حالتِ جنگ میں ہے۔ اگر اس کو پتہ ہے تب بھی ہے اور اگر اس کو پتہ نہیں ہے تب بھی ہے یا یوں سمجھ لیجیے کہ دشمن خوب چوکنا ہے۔ تو جو غافل ہیں وہ اس کے نرغے میں آ رہے ہیں اور ان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اور جو غافل نہیں ہیں اور اپنی حفاظت کر رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی مدد سے وہ بچ جاتے ہیں۔ تو آج کا جو خصوصی بیان ہے وہ اس بات پر ہے کہ ہمارا اصل دشمن کون ہے اور ہمیں کون نقصان پہنچا رہا ہے اور وہ کس طرح چوکنا ہے اور اس کے ذرائع کیا ہیں اور اس سے بچت کس طریقے سے ہو سکتی ہے۔ یہ بہت ہی اہم بات ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا فرمائے کہ اس کو صحیح طور پر بیان کر سکوں اور سب کو توفیق عطا فرمائے کہ اس کے اوپر عمل کر سکیں۔
تو میں نے جو آیتِ کریمہ ابھی تلاوت کی ہے اس کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں حضرت مولانا تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم "اے آدم کے بیٹو کیا میں نے تمہیں یہ تاکید نہیں کر دی تھی کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔" اصل میں شیطان کی ماننے کو شیطان کی عبادت قرار دیا گیا ہے، اگرچہ آج کل اس دور میں باقاعدہ شیطان کی بھی عبادت کی جاتی ہے۔ اور باقاعدہ ان کا نام ہے "عُبَّادُ الشَّيْطَان" یعنی شیطان کے بندے۔ انگریزی میں ان کو satanic کہتے ہیں اور آج کل پوری دنیا کے اندر یہ پھیلے ہوئے ہیں۔ اور پوری دنیا کے اندر فساد پھیلانے کے منصوبے پر چل رہے ہیں۔ اس وجہ سے ہم لوگوں کو اس سے بہت اچھی طرح آگاہ ہونا چاہیے۔
ایک بات جو کہ میں بعد میں تفصیل سے شاید کر لوں اس وقت مختصراً عرض کرتا ہوں تاکہ میری بات سمجھ میں آ جائے وہ یہ ہے کہ شیطان کے پاس کوئی توپ نہیں ہے، کوئی میزائل نہیں ہے، کوئی بم نہیں ہے جس سے ہمیں وہ نقصان پہنچا سکے۔ یہ باتیں شیطان کے ساتھ نہیں ہیں۔ شیطان کے پاس جو سب سے بڑا ہتھیار ہے وہ ہے وسوسہ، وہ صرف وسوسہ ڈال سکتا ہے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتا۔ لیکن ایک بات بھی یاد رکھنی چاہیے، ایک ہوتا ہے کھلاڑی اور ایک ہوتا ہے اناڑی۔ جو کھلاڑی ہوتا ہے نا وہ خراب pitch پر بھی بہت اچھا کھیل لیتا ہے۔ اور جو اناڑی ہوتا ہے نا وہ اچھی pitch پر بھی بہت ہی خراب کھیل لیتا ہے۔ تو شیطان کھلاڑی ہے۔ مطلب یہ ایسا ظالم ہے کہ اس کمزور سی چیز وسوسہ، اللہ پاک فرماتے ہیں کہ شیطان کا جو مکر ہے بہت ضعیف ہے۔ اس وجہ سے اس کے ساتھ کوئی طاقت نہیں ہے۔ اگر کوئی اس بات پر عمل نہ کرے اس کی بات کو مانے نہیں تو وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
اس وجہ سے اس کی strategy یہ ہے کہ وہ آپ کی اصل چیز کو اڑانا چاہتا ہے اگر آپ اس کے لیے تیار نہیں تو پھر اس کے بعد جو اہم چیز ہے اس کو خراب کرنا چاہتا ہے، اگر اس پر بھی تیار نہیں تو پھر اس سے کم چیز پر آ جاتا ہے، اگر اس پر بھی تیار نہیں تو پھر اس سے کم چیز پر آ جاتا ہے۔ حتیٰ کہ اگر آپ ان سے اپنے آپ کو بچائیں تو پھر آپ کے لیے یہ وہ planning کر لیتا ہے کہ آپ کوئی اچھا کام نہ کر سکیں۔ یعنی اس سے آپ کو divert کر لے۔ مطلب یہ ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے وہ آپ کو نقصان پہنچا دے، یہ اس کی planning یا اس کی strategy ہے۔ تو ہم لوگوں کو اس کی planning بھی اچھی طرح سمجھنی چاہیے، اس کی strategy بھی اچھی طرح سمجھنی چاہیے۔ اور ہم لوگوں کو ان چیزوں سے مسلح ہونا چاہیے جو کہ شیطان کے اس مکر کو ختم کرتی ہیں۔ یہی اصل میں آج کے مضمون کا یعنی حاصل ہے۔
تو میں عرض کر رہا تھا کہ شیطان کے پاس صرف وسوسے کے ہتھیار ہیں اگر آپ اس کے وسوسے نہ مانیں اور اس وسوسے کے اوپر نہ چلیں تو شیطان آپ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ لیکن وہ وسوسہ ڈالتا کیسے ہے وہ بھی ذرا دیکھنا چاہیے۔ وہ وسوسہ اس طرح ڈالتا ہے کہ جو ہمارے اندر کی خواہشات ہیں جن کو ہم نفس کہتے ہیں وہ اندر کی خواہشات کو وہ ہم سے زیادہ جانتا ہے۔ وہ ہیں ہماری خواہشات، لیکن وہ ہم سے زیادہ جانتا ہے اس کو، اور اس کی اس طرح planning کر لیتا ہے کہ وہ چیزیں ان خواہشات کے ذریعے سے وہ مزین کر کے رکھ دیتا ہے، بہت ہی خوبصورت کر کے رکھ دیتا ہے۔ ایسا ہوتا ہے جیسے انسان اس میں اپنا فائدہ سمجھتا ہے۔ وقتی طور پر اس کے جال میں آ جاتا ہے بے شک بعد میں پچھتائے۔ تو یہ "وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ" اس بات میں مطلب یہ اس بات کی اللہ پاک نے ہمیں اطلاع فرما دی ہے کہ اس کے پاس وسوسہ ہے اور وسوسے کے ذریعے سے وہ ہمارے اعمال جو سیئہ ہیں، برے اعمال ہیں، ان کو اچھے اعمال کی طرح دکھاتا ہے۔ مثلاً میں متکبر ہوں تو کہے گا تو خوددار ہے، یہ تو خودداری ہے۔ اگر میں کنجوس ہوں، کہتے ہیں نہیں تم تو مطلب ظاہر ہے جس کو ہم کہتے ہیں اسراف سے بچتے ہو۔ اگر میں اسراف کرنے والا ہوں، کہتے ہیں نہیں تم تو سخی ہو۔ مطلب یہ ہے کہ گویا کہ یوں سمجھ لیجیے کہ جو ہماری بری چیزیں ہیں وہ ہمیں اچھی کر کے دکھاتا ہے۔ یہ اس کی planning ہے، اس کی strategy ہے، اس کا طریقہ کار ہے۔ تو ہمیں اس کے طریقہ کار کو اچھی طرح جاننا چاہیے۔
اب دیکھیں نا اگر ہمیں اللہ پاک نے ایسا کھلا چھوڑا ہوتا اور ہمیں کچھ بھی اطلاع نہ کی ہوتی اور پھر ہمارے اوپر دشمن حملہ کرتا تو پھر تو ہم کہہ سکتے تھے کہ یعنی ہمیں اطلاع نہیں ہوئی۔ لیکن اللہ پاک نے ہمیں پوری باتیں بتائیں ساری، اپنے کلام کے ذریعے سے، اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے، بزرگوں کے ذریعے سے، علماء کے ذریعے سے، وہ ساری باتیں ہم تک آ رہی ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ باتیں بھی شیطان ہم کو یہ سبق یا پٹی پڑھا دیتا ہے کہ یہ تو دیکھیں نا یہ تو orthodox لوگ ہیں، یہ تو قدامت پرست لوگ ہیں، یہ تو تمہیں ترقی نہیں کرنے دیتے اس لیے تمہیں مطلب ان چیزوں سے منع کرتے ہیں، وہ آج کل دنیا میں کتنی ترقی ہو رہی ہے اور کمال کی باتیں، پرانی باتوں کو لیے بیٹھے ہیں، یہ کون سی باتیں ہیں جو آج کل یہ کر رہے ہیں۔ اب اس طریقے سے وہ کام کرتا ہے۔
اب دیکھیں بچنے کے دو راستے ہیں۔ سب سے بڑے بڑے راستے کیا ہیں، ایک ہے علمِ نافع اور دوسرا ہے نیک لوگوں کی صحبت۔ یہ دو بڑے راستے ہیں۔ علمِ نافع آپ کو یعنی بتا دیتا ہے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ آپ کو صحیح بات پہنچا دیتا ہے۔ یہ بے شک وہ خود عمل نہ کرتے ہوں۔ یہ بھی ایک بات عرض کرتا ہوں شیطان یہ بھی گمراہی ڈالتا ہے کہ علمائے کرام کے جو برے کام ہیں وہ آپ کے سامنے لاتا ہے کہ دیکھو نا وہ تو یہ کر رہے ہیں، وہ تو یہ کر رہے ہیں، وہ تو دیکھو خود یہ کر رہے ہیں تمہیں یہ بتا رہے ہیں۔ بھئی دیکھو ایک اس کا عمل ہے اور ایک اس کا علم ہے۔ اگر اس کا علم صحیح ہے اور آپ کو بچا رہا ہے، مثال کے طور پر ایک آدمی جوا کھیل رہا ہے لیکن دوسرے کو کہہ رہا ہے کہ بھئی جوا نہ کھیلو۔ تو خود جوئے کا نقصان کر رہا ہے اور دوسرے کو بچا رہا ہے۔ کیونکہ جوئے سے بچنا تو ظاہر ہے حفاظت تو ہے۔ اب ایک آدمی جو خود جوا کھیل رہا ہے اور دوسرے کو بچا رہا ہے، اس کو کوئی طعنہ دے کہ اوئے تو خود کیوں جوا کھیل رہا ہے، تو خود کھیل رہا ہے تو مطلب ظاہر ہے مجھے کیوں کہہ رہا ہے۔ تو اپنے آپ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ بھئی ہونا تو یہ چاہیے کہ کافر بھی ہمیں صحیح بات بتائے نا تو اس کے ماننے کے لیے ہم تیار ہوں۔ کیونکہ ہمیں صحیح بات سے غرض ہے ہمیں کسی سے کہنے والے سے غرض نہیں ہے کہ کہنے والا کیا ہے۔
میرا خود، ہمارے پروفیسر تھے جرمنی میں، عصر کی نماز کا وقت تھا، وہاں عصر کی نماز کا بڑا وقت ہوتا تھا۔ پونے دس بجے مغرب ہوتی تھی۔ اب پونے دس بجے تک اور ظاہر ہے دفتر چھ بجے بند ہوتے ہیں۔ تو چھ بجے تو ظاہر ہے مطلب ان کے لیے بڑا سویرا ہے ایک قسم کا۔ ابھی تو کافی ٹائم ہے، مطلب گویا کہ پونے چار گھنٹے ہیں، ختم ہونے کے بعد بھی۔ اب اس وقت میں نماز پڑھنا چاہتا تھا، جائے نماز میں ڈال رہا تھا اتنے میں پروفیسر صاحب آئے۔ اس نے جب دیکھا کہ نماز پڑھ رہا ہے تو فوراً واپس ہو گیا۔ میں نے کہا سر آپ پلیز آئیے بات کر لیتے ہیں میں نماز بعد میں پڑھ لوں گا۔ کہتے نہیں نہیں آپ پہلے نماز پڑھیں۔ میں نے کہا اصل بات یہ ہے کہ ہمارے پاس بہت ٹائم ہے۔ یعنی ابھی مغرب میں کافی ٹائم ہے لہٰذا میں نماز بعد میں پڑھ سکتا ہوں آپ کے کام میں کیوں حرج کروں۔ اس نے کہا نہیں نہیں آپ پہلے نماز پڑھ لیں پھر بات کریں گے۔ میں نے کہا اچھا ٹھیک ہے۔ پہلے میں نے نماز پڑھ لی پھر ان کے پاس چلا گیا بات ہو گئی۔ اب کیا میں اس کو کہتا تو تو کافر ہے؟ تو نے مجھے کہا میں تیری بات نہیں مانتا؟ تو یہ کیسی بات ہوتی؟ بھئی اگر مجھے کوئی آدمی جو خود عمل نہیں کر رہا اور مجھے اچھی بات بتا رہا ہے تو مجھے اس کا احسان ماننا چاہیے۔ مجھے اس کا احسان ماننا چاہیے اور ایسے بہت سارے لوگ ہیں۔
جو خود عمل نہیں کرتے لیکن لوگوں کو، بالخصوص جو والد ہوتا ہے نا والد، وہ بے شک جواری ہو، شرابی ہو، کبابی ہو، اپنی اولاد کے لیے وہ پسند نہیں کرتا۔ اگر ان کی اولاد اس طرف آ جائے تو ان کو بھگاتا ہے بلکہ خوب مارتا ہے۔ اور لوگوں سے زیادہ مارتا ہے۔ اس کی وجہ یہ کہ ان کو تجربہ ہو چکا ہوتا ہے کہ ایک دفعہ اگر کوئی اس میں پھنس جائے پھر اس سے نکلنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ تو وہ تو پھنسا ہوتا ہے۔ تو اپنی اولاد کو اس طرف نہیں آنے دیتا۔ تو یہ چیز کیا ہے؟ اب اگر وہ اس کی اولاد کہہ دے، اوئے تم تو خود اس طرح ہو تو اپنا ہی نقصان کر رہے ہو۔ اس کے لیے تو وہ مفید ہے۔
تو یہ ساری بات میں نے اس لیے کی ہے کہ علمائے کرام کے بارے میں شیطان یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ یہ تو دیکھو عمل نہیں کرتے، یہ تو خود عمل نہیں کرتے تو ہم ان کی بات پہ عمل کیوں کریں؟ تو یہ اپنے پاؤں پہ کلہاڑی مارنی ہے۔ بھئی اس کا معاملہ اللہ کے لیے چھوڑ دو۔ اس کا معاملہ اللہ کے لیے چھوڑ دو۔ اس کا معاملہ۔۔۔ ممکن ہے اللہ پاک اس کو معاف کر دے، ممکن ہے سزا دے۔ جو بھی ہو لیکن تمہیں تو اچھی بات بتا رہا ہے نا۔ تو تمہیں تو اچھی بات لینی چاہیے۔ کیونکہ میرا تعلق قرآن اور سنت کے ساتھ ہے اس عالم کے ساتھ نہیں ہے۔ عالم تو مجھے مسئلہ بتا رہا ہے قرآن و سنت سے۔ اگر وہ ٹھیک ہے تو صحیح بات ہے بالکل میں اس کو مانوں گا۔ مجھے کوئی حرج نہیں۔
تو بہرحال میں عرض کر رہا تھا کہ ایک تو ہوتا ہے علم، علمِ نافع جو کہ ہمیں بچا سکتا ہے۔ اور دوسرا صحبتِ صالحین ہے، جو ہمیں بچا سکتی ہے۔ یہ دو باتیں ایسی ہیں۔۔۔ اور شیطان انہی کا سب سے زیادہ دشمن بناتا ہے۔ علماء کا مخالف بناتا ہے۔ اور صالحین سے دور بھگاتا ہے۔ میں بالکل مثال دیتا ہوں کہ بھئی ایک بڑا اچھا آدمی آیا ہو گا، بڑا نیک آدمی آیا ہو گا۔ اب جو لوگ بھی آتے ہیں ان سے استفادہ کرتے ہیں، وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں۔ لیکن بہت سارے لوگ ارد گرد، جن کو پتہ بھی ہو وہ نہیں آتے۔ ادھر نہیں آتے۔ لیکن ایک ڈگڈگی والا، جس کو کوئی نہیں جانتا ہو گا۔ وہ باہر آ کر صرف ڈگڈگی بجانا شروع کر لے نا، تو دیکھو تھوڑی دیر میں کتنے لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے فی الحال۔ صرف ڈگڈگی ہے۔ کیا چیز ہے!! لیکن دیکھو تھوڑی دیر میں کتنے لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔ یہاں سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ شیطان ہمارے ساتھ کیا گیم کھیل رہا ہے۔ وہاں تو نکال نکال کر ادھر جمع کر رہا ہے۔ اور یہاں پر جو نیک لوگ ہیں، ان سے دور بھگا رہا ہے۔ کہیں ہمارے کان میں صحیح بات نہ پڑ جائے۔ اس قسم کی صورتحال ہے۔ تو اس وجہ سے ہم لوگوں کو ان دو راستوں کی بڑی حفاظت کرنی ہے۔ اور logically حفاظت کرنی ہے۔ logically۔ logically اس لیے حفاظت کرنی ہے کہ شیطان ہمارے پاس logic کے ذریعے سے آتا ہے۔ وہ ہمیں logic کے ذریعے سے، جس طرح مثال کے طور پر جیسے میں نے کہا کہ علمائے کرام کے بارے میں وہ یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ عمل نہیں کرتے۔ تو اس کا logical جواب یہ ہے کہ عمل اس کا اپنا کام ہے۔ میرا کام اس کے علم کے ساتھ ہے۔ اس کا علم اس کے عمل کی وجہ سے تبدیل نہیں ہوتا۔ تو اگر میں اس پر عمل کر لوں تو مجھے فائدہ ہو گا اور اس پر عمل نہیں کرتا تو اس کو اس کا نقصان ہو گا۔ اور صالحین کے لیے کیا کریں گے؟ یہ عالم نہیں ہے۔ یہ عالم نہیں ہے۔ اب دیکھو وہاں پر کیا جال ہے اور ادھر کیا جال ہے۔ یہاں پر یہ کہتا ہے یہ تو عالم نہیں ہے۔ بھئی خدا کے بندے، وہ علم کا دعویٰ ہی کب کر رہے ہیں؟ وہ علم کا دعویٰ ہی نہیں کر رہے تو جو دعویٰ نہیں کر رہا آپ اس کے ساتھ اس سے کیا ثبوت مانگیں گے؟ وہ تو علم کا دعویٰ ہی نہیں کرتے۔ ان کے پاس بیٹھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک شخص صابر ہے، صبر کرنے والا ہے۔ اور اس کو کچھ بھی نہیں آتا، قرآن پاک کا ایک لفظ بھی اس کو نہیں آتا۔ اتنی نماز بس جتنی نماز پڑھنے میں جتنا قرآن ہے، وہی اس کو آتا ہے، اس سے زیادہ اس کو کچھ بھی نہیں آتا۔ ایک حدیث شریف بھی اس کو یاد نہیں۔ اور جو ضروری مسائل ہیں فرضِ عین علم ہے اس کے علاوہ اس کے پاس کچھ بھی علم نہیں ہے۔ تو اگر آپ اس کے پاس بیٹھیں گے تو کیا صبر نہیں سیکھیں گے؟ آپ کے اندر صبر نہیں آئے گا؟ کیا صبر کرنے کا حکم نہیں ہے؟ "إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ"، "بے شک اللہ پاک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"۔ کیا اس میں یہ شرط لگائی ہوئی ہے کہ اس صبر کرنے والے کے ساتھ ہے جو عالم بھی ہو؟ جو مدرسے میں پڑھا ہو؟ جو مفتی ہو؟ اس صبر کرنے والے کے ساتھ ہے اور صبر کرنے والے کے ساتھ نہیں ہے جو مفتی نہیں ہے، جو عالم نہیں ہے۔ کیا اس میں کبھی قرآن پاک میں اس طرح آیا ہوا ہے؟ کبھی حدیث شریف میں اس طرح آیا ہوا ہے؟ اب دیکھو دو متضاد چیزیں ہیں۔ علم سے عمل چاہتا ہے، مطلب ایک عمل اس کے لیے بہانہ بناتا ہے۔ اور عمل والوں کے لیے علم بہانہ بناتا ہے۔ یہ چکر ہے۔ تو یہ شیطان کے چکر ہیں۔ اس سے بچنا پڑے گا۔
اب دیکھو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات، جس کے ساتھ تعلق کے ذریعے سے پورا عالم بچ سکتا ہے۔ تو شیطان کا پورا منصوبہ یہ ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی نہ آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پہ کوئی نہ آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کوئی نہ کرے۔ لیکن شیطان کے پاس ایک بہت بڑا ہتھیار ہے۔ وہ یہ ہے کہ "اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ"، صراطِ مستقیم ایک ہوتا ہے۔ سیدھا راستہ ایک ہوتا ہے۔ اس سے دائیں طرف جاؤ پھر بھی گمراہی ہے، بائیں طرف جاؤ پھر بھی گمراہی، اوپر سے جاؤ پھر بھی گمراہی، نیچے جاؤ تو پھر بھی گمراہی ہے۔ مطلب آپ کا جو destination ہے اس سے آپ دائیں ہٹیں گے، بائیں ہٹیں گے، اوپر ہٹیں گے، نیچے ہٹیں گے، وہ سب مطلب deviation ہے نا، مطلب وہاں آپ اپنی جگہ پہ نہیں پہنچ سکتے۔ تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ یہ کوئی فکر نہیں ہے، جیسے جہاز نہیں ہوتا، جہاز جب take off کرتا ہے، تو اس کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ کس طرف take off کر رہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے ہر طرف آسمان ہے نا۔ ہر طرف آسمان ہے آسمان ہی میں نکلے گا۔ لیکن landing بڑا مشکل ہے۔ landing میں ایک خاص جگہ پہ اترنا ہوتا ہے۔ تو شیطان کے لیے کام آسان ہے، ہمارے لیے کام مشکل ہے۔ شیطان ہمیں گمراہ کرنا چاہے چاہے وہ یہودی کر کے کرے، چاہے عیسائی کر کے کرے، چاہے ہندو کر کے کرے، چاہے atheist کر کے کرے، جس طریقے سے بھی ہمیں گمراہ کرنا چاہے تو گمراہ کر سکتا ہے وہ۔ ہمیں ان میں سے کسی ایک پہ بھی نہیں آنا۔ اگر کوئی میری 99.999999% پرسنٹ باتیں قبول کر لے اسلام کی، لیکن مجھے کہتا ہے کہ ایک .00001% پرسنٹ یہ بات میرے کفر کی مان لو۔ اگر میں نے اس کی وہ بات مان لی تو میں تو گیا۔ اس کو کیا نقصان ہے! یہ ایک بہت بڑی بات ہے کہ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا پڑے گا کہ دیکھو دین میں ہم تبدیلی نہیں کر سکتے۔ کیونکہ دین ہم نے نہیں بنایا ہوا، یہ man made religion نہیں ہے۔ یہ revealed religion ہے، وحی کے ذریعے سے آیا ہوا ہے، جو اللہ پاک کے احکامات ہیں وہ اللہ کے احکامات ہیں، اس کو اللہ پاک تبدیل کر سکتے تھے تبدیل نہیں کیے، بس اب تبدیل نہیں ہوں گے، اب تو وحی کا سلسلہ بند ہو گیا۔ لہٰذا ہم دین کے اندر کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے، لہٰذا دین پہ کوئی compromise نہیں ہے۔ دین پہ کوئی compromise نہیں اس وقت شیطان کی بہت بڑی planning ہے وہ ہم آہنگی والی جو ہے مذہبی ہم آہنگی، یہ شیطان کی planning ہے۔
کیسے مذہبی ہم آہنگی؟ رواداری اور چیز ہے، مذہبی ہم آہنگی اور چیز ہے۔ رواداری ہم اس کو کہتے ہیں کہ آپ امن کی حالت میں کسی کافر کو نہ چھیڑیں، وہ جس طریقے سے بھی عبادت کرنا چاہے کرے۔ ہاں، دعوت اس کو دے سکتے ہیں، ترغیب دے سکتے ہیں۔ لیکن اس کو روک نہیں سکتے، اس کو منع نہیں کر سکتے، وہ جیسے بھی وہ کر رہا ہے تو ظاہر ہے اس کو۔۔۔ یہاں تک فرمایا گیا کہ تم کسی کے بُت کو برا نہ کہو کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے خدا کو برا نہ کہے۔ تو یہ رواداری ہے۔ یہ رواداری ہے لیکن یہ رواداری نہیں کہ آپ ان کے ساتھ ہولی منائیں۔ آپ اس کے ساتھ دسہرہ منائیں۔ آپ اس کے ساتھ بت کو سجدہ کریں۔ یہ رواداری نہیں ہے۔ وہ بے شک آپ کے پاس آ کر پانچ وقت نماز پڑھے، لیکن کہہ دے بس صرف ایک سجدہ میرے بت کو لگا دو، عمر بھر میں ایک، آپ نے ایک لگا دیا تو اسی وقت فارغ ہو گئے۔ تو اب دیکھ لیں، یہ ایک critical point ہے جو کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے کہ We are not on compromising end، ہم compromise نہیں کر سکتے۔ اس میں چونکہ compromise اس چیز میں ہوتا ہے جو ہماری اپنی ہو، میں اپنے نفس کے لحاظ سے compromise کر سکتا ہوں، دین کے لحاظ سے نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی آپ اٹھا کے دیکھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دین پہ کبھی compromise نہیں کیا، اپنے نفس کے اوپر کیا ہے۔ کسی نے گالی دی، نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذٰلِكَ، ان کو گالی نہیں دی۔ کسی نے مطلب پتھر مارے ہیں اس کو پتھر نہیں مارے۔ کسی نے بددعا دی ان کو بددعا نہیں دی۔ یہ اپنے نفس کے لحاظ سے ہے۔ اپنے نفس کے لحاظ سے compromise ہی compromise، لیکن دین پر کوئی compromise نہیں، کوئی compromise نہیں۔ تو بس ہمارے پاس یہی بات ہے، طریقہ کار یہی ہے کہ دین پر ہم compromise نہیں کریں گے، ہاں اپنے نفس پر کریں گے۔ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، تو رواداری اپنے نفس پر compromise میں ہے۔ اس میں نہیں ہے کہ ہم مطلب دین پہ وہ۔۔۔ اس وقت صورتحال یہ ہے، نفس کے خلاف تو ایک بات بھی برداشت نہیں کر سکتے، ایک پیسے کا معاملہ آ جائے نا تو سرخ ہو جاتے ہیں چہرے۔ لیکن دین کی بات آتی ہے، یار نہ چھیڑو نہ چھوڑو۔ دوسرے کو چھیڑو نہیں اور اپنے آپ کو چھوڑو نہیں، یہ پتہ نہیں کیا تھیوری بنائی ہوئی ہے۔ یہ سارے کے سارے مطلب کیا ہے، شیطان کی planning ہے۔
شیطان نے اتنی خوبصورت planning کی ہے، ایک مذہبی ہم آہنگی کے نام پر۔ اور دوسری planning کونسی کی ہے؟ private ہے۔ یہ ہمارا private مسئلہ ہے۔ مثال کے طور پہ اب دیکھو بھئی خدا کا بندہ اگر کوئی ننگا چل رہا ہو سڑک پر بے شک اس کا private معاملہ ہے، لیکن اس سے public متاثر ہو رہی ہے لہٰذا اس کو نہیں، وہ بے شک اپنے گھر میں ننگا ہو جائے اسے کوئی نہیں پکڑے گا۔ لیکن باہر ہو گا تو وہ public کو خراب کر رہا ہے لہٰذا اب اس کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اب یہ public law کے اندر آ گیا۔ تو اب یہ یہاں پر وہ والی بات ہے کہ مطلب وہ چونکہ وہاں پر آزادی ہے، آزادی سے مراد یہ ہے کہ اگر خدانخواستہ اللہ بچائے اس کا نام بھی زبان پر لانا بڑا مشکل ہے۔ کہ ایک لڑکا اور لڑکی آپس میں زنا کر رہے ہوں اپنی مرضی سے، وہ وہاں قانوناً جرم نہیں ہے۔ اور اگر زبردستی کر رہے ہوں تو پھر وہ جرم ہے۔ بھئی خدا کے بندے انسان کا جسم اس کا اپنا نہیں ہے۔ یہ جو نعرے لگائے جا رہے ہیں کہ میرا جسم میری مرضی یہ شیطان کی بہت بڑی planning ہے۔ کیسے تمہاری مرضی؟ تمہاری مرضی نہیں ہے۔ پاکستان جب بن گیا تھا تو کہتے ہیں کہ ایک بھنگن نے دوسری بھنگن کے پاس تھی تو اس کی ناک کو لگی، اس نے کہا یہ کیا کر دیا؟ کہتا ہے ہم آزاد ہو گئے ہیں۔ آزادی، اس نے کہا بھئی وہاں آپ کی آزادی ختم ہو جاتی ہے جب میری ناک شروع ہو جاتی ہے۔ آپ کسی اور کو نہیں چھیڑ سکتے۔ کسی اور کے دین کو متاثر نہیں کر سکتے۔ تو اس وجہ سے ہمارے دین کے خلاف جو باتیں ہیں وہ آپ اس طرح کھلے بندوں نہیں کر سکتے۔ اس کے لیے آپ اپنے گھر میں رہیں۔ گھر میں رہیں گھر کے اندر جو تمہارا ہے وہ تمہارا ہے اس کو ہم نہیں چھیڑ سکتے وہ تمہارا private معاملہ ہے۔ لیکن گھر سے باہر آؤ گے پھر نہیں، مثال کے طور پر رمضان شریف کا مہینہ ہے آپ کھلے بندوں کھائیں گے، جرم ہے پکڑے جاؤ گے۔ کیونکہ لوگوں کا روزہ خراب کر رہے ہو۔ احترامِ رمضان۔ تو اس طرح مطلب یہ کہتے ہیں رواداری اور ہم آہنگی اس کو صحیح طور پہ define کرنا بہت ضروری ہے۔
تو بہرحال میں عرض کر رہا تھا کہ شیطان جو ہے وہ planning کرتا ہے۔ اب یہ شیطان کیوں اس طرح کر رہا ہے؟ وقت بہت کم ہے لیکن یہ topic چلے گا ان شاء اللہ چند جمعے۔ وہ یہ ہے کہ شیطان اس طرح کیوں کر رہا ہے؟ اصل میں اللہ پاک نے قرآن پاک میں اس کا پورا واقعہ بیان کیا ہے۔ جس وقت وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبٰى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ. یعنی مطلب یہ ہے کہ جس وقت ہم نے ملائکہ سے کہہ دیا کہ آدم علیہ السلام کو سجدہ کر دو تو انہوں نے سجدہ کر لیا مگر ابلیس نے نہیں کیا۔ اس نے انکار کر دیا اور متکبرین میں سے ہو گیا۔ پھر اللہ پاک فرماتے ہیں قرآن پاک میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سے پوچھا کہ تو نے اس طرح اس کو کیوں سجدہ نہیں کیا جس کو میں نے خاص ایک طریقے سے پیدا کیا؟ تو اس نے کہا کہ میں اس کو کیسے سجدہ کرتا میں اس سے بہتر ہوں۔
أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ. خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ.
تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اس کو مٹی سے پیدا کیا اور مٹی سے آگ افضل ہے لہٰذا میں اس کو کیسے سجدہ کرتا؟ اللہ پاک نے فرمایا کہ نکل جاؤ لعنتی ہو کر، تمہارے اوپر قیامت تک لعنت ہے۔ تو اس نے کہہ دیا کہ یا اللہ مجھے مہلت دے دے۔ تو اللہ پاک نے مہلت دے دی کہ اچھا ٹھیک ہے۔ قیامت تک مہلت دے دی۔ اب جب مہلت دے دی تو یہ اپنے اس پہ آ گیا، اس نے کہا یا اللہ جن کی وجہ سے میرے ساتھ ایسا ہوا ہے نا تو میں ان کے راستے میں بیٹھ جاؤں گا۔ دائیں سے آؤں گا، بائیں سے آؤں گا، آگے سے آؤں گا، پیچھے سے آؤں گا، ان کو تیرا نہیں بننے دوں گا۔ اور تو ان میں سے بہت کم کو شکر گزار پائے گا۔ تو اللہ پاک فرمائیں گے کہ جو میرے ہیں ان کو تو گمراہ نہیں کر سکتا۔ اور جو تیری بات مانیں گے تو تجھ سے اور تیرے متبعین سے جہنم کو بھر دوں گا۔ اس طریقے سے مطلب اللہ پاک کا اور بلکہ خود ایک دوسری آیت میں یہ کہہ رہا ہے کہ میں سب کو گمراہ کروں گا بس ان پہ میرا بس نہیں چلے گا جو تیرے خاص بندے ہیں۔ إِلَّا عِبَادَكَ الْمُخْلَصِينَ. چنے ہوئے جو لوگ ہیں، ان پہ میرا بس نہیں چلے گا۔ تو اب یہ ہے کہ یہ اس وقت جو کینہ اور حسد ہے نا اس کی اس نے اس کو بالکل آگ بگولہ کیا ہے۔ یہ بالکل آرام سے نہیں بیٹھ سکتا اپنے حسد اور کینے کی وجہ سے۔
اور یہ ہمیں specially جس کا ذکر کیا ہے کہ شکر گزار بندہ نہیں پاؤ گے۔ شکر گزار، شکر سے بہت ہٹاتا ہے۔ اس وجہ سے کمال کی بات ہے کہ آپ صابرین تو بہت دیکھیں گے لیکن شکر گزار بہت کم دیکھیں گے۔ حالانکہ شکر گزاری میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔ دنیا کا بھی فائدہ ہے، آخرت کا بھی فائدہ ہے۔ دنیا کا فائدہ تو یہ ہے کہ "لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ"، اگر تم کسی نعمت کا شکر ادا کرو گے اللہ پاک فرماتے ہیں میں اس کو مزید دوں گا نعمت۔ اور آخرت کا یہ ہے کہ اللہ پاک شکر کرنے والے کو پسند فرماتے ہیں۔ يُحِبُّ الشَّاكِرِينَ. تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ جو بات ہے کہ شکر پہ خصوصی hit کرتا ہے۔ تو ہمیں شکر کی طرف توجہ کرنی پڑے گی کہ شکر سے ہمیں ہٹائے نہیں۔ اور شکر کرنا یہ logically بہت آسان ہے۔ بس صرف نفس کی مخالفت اور شیطان کا اغوا ہوتا ہے، ورنہ logically بہت آسان ہے۔ مثال کے طور پر شکر نعمت پر ہوتا ہے نا، تو نعمت تو بہرحال نعمت ہے نا۔ نعمت تو نعمت ہے۔ تو نعمت ملی ہے تو تبھی تو آپ شکر کر رہے ہیں۔ تو دوسروں کی طرف نہ دیکھیں، خود اپنی دیکھیں کہ مجھے اللہ نے دیا ہے۔ دوسروں کی طرف دیکھے گا، اپنے سے زیادہ کو دیکھو گے تو ممکن ہے پھر ناشکری کرو گے۔ دوسروں کی طرف نہ دیکھو، خود اپنی طرف دیکھو کہ کیا تو اس قابل تھا؟ اگر کسی کو نہیں دیا تو تجھ میں کون سا کمال ہے کہ تجھے دے دیا؟ تو شکر وہ اس کو کرنا چاہیے بہت زیادہ شکر کی طرف جانا چاہیے۔
اور دوسری بات یہ ہے کہ شیطان چونکہ ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے، تو جن کا شیطان نے خود ذکر کیا، إِلَّا عِبَادَكَ الْمُخْلَصِينَ، کہ تیرے چنے ہوئے لوگ، وہ۔ دوسری بات: خود اللہ پاک نے جو فرمایا جو میرے ہیں ان کو تو گمراہ نہیں کر سکتا۔ یہ کون لوگ ہیں؟ ان کو تلاش کرنا چاہیے۔ یہ کون لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ نے بھی فرمایا، شیطان نے بھی کہا ہے؟ وہ کون لوگ ہیں؟ ان کے بارے میں ذرا ریسرچ کرنی پڑے گی۔ میرے خیال میں یہ چونکہ بہت ہی اہم topic ہے، لہٰذا اس کو آئندہ جمعہ کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ کون سے لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے بھی ان پہ مطلب جس کو کہتے ہیں نا فرمایا ہے، یعنی کہ جو میرے ہیں ان کو تو گمراہ نہیں کر سکتا، اور دوسری طرف شیطان خود بھی ان سے ڈر رہا ہے۔ إِلَّا عِبَادَكَ الْمُخْلَصِينَ، مگر تیرے جو چنے ہوئے لوگ ہیں ان پر میرا بس نہیں چلے گا۔ وہ کون لوگ ہیں؟ ان کو ہمیں ان شاء اللہ العزیز define کرنا پڑے گا۔ تو ان شاء اللہ اگلا topic تو ہمارا یہی ہے۔
باقی یہ ہے کہ ہم لوگوں کو ہر لمحے اپنے آپ کی حفاظت کرنی ہے، کیوں؟ وجہ کیا ہے کہ جو دشمن ہوتا ہے وہ تاک میں ہوتا ہے۔ وہ یہ نہیں دیکھتا کہ تمہیں آرام کرنے کی ضرورت ہے، وہ یہی تو چاہے گا کہ تم غافل ہو جاؤ کسی طریقے سے اور میں اس پہ وار کر لوں۔ یہ جو میدانِ جنگ میں جو ہوتے ہیں، تو کیا وہ یہ سوچ سکتے ہیں کہ بھئی اب تو مجھے بہت بڑے آرام کی ضرورت ہے تو میں آرام کر لوں؟ بھئی اسی وقت اگر اس نے حملہ کر لیا پھر کیا کرو گے؟ تو بہرحال بہت alert رکھنے کی اپنے آپ کو ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ، سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ.