اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
اَمَّا بَعْدُ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سوال نمبر 1:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه شیخ!
What are your instructions on someone drowned in severe confusion? The confusion was created by himself but due to lack of knowledge now he is confused and messed up. I am confused regarding تصوف and following طریقہ and شیخ and confused with the procedure of ذکر. I visited few مشائخ and learnt their way. Now شیطان is immediately disturbing me regarding this. What is the way now as also my sins and bad habits are not stopping which is making me more negative? Immensely in need of your du'ās and help. I left the تصوف توحیدِ مطلب and I am easily moved by various sects like اہل حدیث بریلوی etc.
جواب:
I think you have shown your reasons for your confusion. So going out of this is in your control. It means you did not follow توحیدِ مطلب. As far as the confusion is concerned, if the confusion is because of a lack of knowledge, you should enhance your knowledge. For that purpose I will suggest reading the English section of tazkia.org on which the basic concepts are already present and there are some questions and answers. So you can go through this also. And I think for everything there is an answer اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ. You will find it.
First of all you should go through that if you want to get out of your confusion. If you don't want to, I shall take back my suggestion. So for that reason I will advise you to read that and I can send you the PDF of book Shubham. You can go through these. May اللّٰہ سبحانہٗ وتعالیٰ help you. And for that purpose you should ask اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ for help. And اللّٰہ helps those who ask for this. So you should also ask اللّٰہ سبحانہٗ وتعالیٰ to help in this regard. There are two du'as which are very important in this regard. Number one:
﴿رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةًۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّاب﴾ (آل عمران: 08)
This is dua from قرآن and another dua is from حدیث
“اَللّٰهُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَّارْزُقْنَا اِتِّبَاعَهٗ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَّارْزُقْنَا اِجْتِنَابَهٗ’’. So I think if you will ask اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ for help through these duas اللّٰہ will help you and ان شاء اللّٰه you will find the real path.
﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الْرَّحِیْمُ﴾ (البقرۃ: 127-128)
سوال نمبر 2:
زه به تاسو سره ملاویږم ان شاء اللہ زما ترجیح ده هغې سلسله کښې کومې کښې چې دَ مراقبے اؤ Breathing exercise باندې فوکس کړے شوے دے چې باطنی علم هم پکښې ډیر وی زما دَ حضرت عنایت خان صاحب دَ تعلیماتو هم ډیر زیات شوق دے کوم چې په ١٩٢٧ کښې وفات شوے دے هغه په یورپ اؤ امریکه کښې دَ تصوف تبلیغ کړ ے وو
جواب:
اصل خبره دا ده چې ته په شاخونو باندې ګرځې اؤ جړو ته دې خیال نه دے که ستا جړو ته خیال وو نو داسې خبرې به دې نه کولے اصل څیز خو قرآن اؤ حدیث دے اؤ تصوف دَ دې نه راؤتے دے اؤ باقی تجربات دی اؤ تجربات ډیر شے دی په هغې کښې ته په هغه تجربات زور اچولے شے کوم چې ستا دپاره ډیر مناسب دی اؤ دې دپاره به ته په یو کس اعتماد کوے اؤ په چا چې ستا اعتماد راغې نو دَ هغه نه به تپوس کوے هغه به درته بیا دَ هغې حل بیانوی البته په هغه کښې به اته نښې ته ګورې چې هغه پکښې وی نو په هغه به اعتماد کوے اوله نښه چې عقیده ئې دَ اهل سنت والجماعت وی دویم چې فرض عین علم ورته حاصل وی دریم چې په هغې ئې عمل وی څلورم چې دَ هغه دَ صحبت سلسله حضور ﷺ ته رسی یعنی شجره ئې مسلسل وی پنځم دا چې هغه ته چا صاحب سلسلے اجازت ورکړے وی شپږم دا چې دَ وخت علماء اؤ مشائخ دَ هغه باره کښې ښه رائے لری اووم دا چې مروت نه کوی او اصلاح کوی اتمه خبره دا چې دَ هغه په مجلس کښې تاسو ما شاء الله دَ الله محبت محسوسوئ اؤ دَ دنیا دَ محبت نه لرې کیږئ نو تاسو چې ملاویږئ نو ضرور ملاؤ شئ ما ته پته نشته چې تاسو کوم ځائے ئی بهرحال که نزدې ئی نو بیا ضرور ملاؤ شئ تسلۍ سره به خبرې وشی الله پاک دې زمونږ دَ ټولو هدایت نصیب کړی آمین۔
سوال نمبر 3:
sir ما شاء اللّٰه آپ کی ہی محنت اور درس attend کرنے سے مجھے روشنی ملی ہے اور اپنے اندر جھانکنے کا موقع ملا ہے۔ آپ مجھے ذکر بتا دیں، میں آپ کے ساتھ attach رہ کر آپ سے اپنی اصلاح کروانا چاہتا ہوں۔
جواب:
ان شاء اللّٰه میں آپ کو کارڈ بھیج دیتا ہوں۔ اس کارڈ پہ ایک وظیفہ لکھا ہوگا۔ تین سو دفعہ ’’سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَلآ إِلٰهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ‘‘ اور دو سو دفعہ ’’وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ‘‘ جو آپ نے ان شاء اللّٰه ایک ہی مجلس میں ایک خاص وقت کو مقرر کرکے بغیر ناغے کے چالیس دن مکمل کرنا ہے۔ چونکہ اس سے آپ کی ابتدا ہورہی ہے اس لئے اس بات پہ آپ کو بہت زیادہ توجہ دینی ہے کہ اس میں ناغہ بالکل بھی نہ ہو، کیونکہ ناغہ ہونے سے بڑا نقصان ہوتا ہے اور اس کو دوبارہ شروع سے کرنا ہوتا ہے۔ یہ آپ مکمل کیجئے۔ اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد تینتیس دفعہ ’’سُبْحَانَ اللہِ‘‘ تینتیس دفعہ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ چونتیس دفعہ ’’اَللهُ أَكْبَرُ‘‘ تین دفعہ کلمہ طیبہ، تین دفعہ درود ابراہیمی، تین دفعہ استغفار اور ایک مرتبہ آیۃ الکرسی۔ یہ معمول ان شاء اللّٰه عمر بھر کے لئے رہے گا، البتہ پہلے والا چالیس دن کے بعد بدل جائے گا۔ اللّٰه تعالیٰ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے۔
سوال نمبر 4:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ! میں ساہیوال سے فلاں ہوں۔ میرے مالی حالات کچھ تنگ ہیں اس لئے اب سے آئندہ سال اپریل تک میں خانقاہ میں شاید ایک یا دو دفعہ آسکتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہفتہ وار جوڑ کے لئے میری بیوی میرے ساتھ آئے اور رات ہم ہوٹل میں ٹھہریں۔ اس طرح آئندہ دن وہ بیانات میں شریک ہوسکتی ہیں۔ اس کے بعد پھر ہم گھر آجائیں۔ لیکن اس میں خرچہ زیادہ ہے۔ کیا میں اسی کو ترجیح دوں یا جہانگیرہ کے اجتماع کے لئے اکیلا آجاؤں؟
جواب:
جہانگیرہ کا اجتماع مہینے میں ایک دفعہ ہوتا ہے اور اس میں بظاہر آپ کی بیوی کے لئے رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، کیونکہ وہاں ہوٹل وغیرہ نہیں ہیں اور دوسروں کے گھروں میں ٹھہرانا مناسب نہیں ہے۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ ادھر ہی آجائیں، اس طرح ان کو بھی تعارف ہوجائے گا اور ساتھ آپ کا آنا بھی ہوجائے گا۔ اللّٰه پاک آسانی فرمائے۔
سوال نمبر 5:
ان اچھی کیفیات کو کیسے بڑھایا جاسکتا ہے؟
جواب:
جس راستے پہ آپ کو یہ اچھی کیفیات ملی ہیں اس راستے پہ مزید چلیں گے تو ان شاء اللّٰه یہ بڑھ جائیں گی۔
سوال نمبر 6:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه! میرے بچوں کی مراقبے کے رپورٹ دینی ہے، ان کے مراقبے کا ایک ماہ ہوگیا ہے۔
نمبر 1:
پہلے پانچوں لطائف پر پانچ منٹ یہ تصور کرنا کہ میرے لطیفہ کی طرف اللّٰه تعالیٰ محبت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور میرا لطیفہ ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ کررہا ہے، اس کے بعد ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘، ’’لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ‘‘، پھر استغفار کی نیت سے مراقبہ کرنا ہے کہ اس کا فیض رسول اللّٰه ﷺ کے قلب اطھر پر اور پھر آپ کے آپ ﷺ کے قلب مبارک سے شیخ کے قلب ہر اور شیخ کے قلب سے میرے قلب اور پورے جسم پر یہ فیض آرہا ہے۔ ما شاء اللّٰه کیفیت یہ ہے کہ الحمد للّٰہ پانچوں لطائف پر ذکر محسوس ہورہا ہے۔ مراقبات کے دوران کچھ خاص کیفیات کا اندازہ نہیں ہورہا، اللّٰه تعالیٰ پر بھروسہ بڑھ رہا ہے اور اپنے گناہوں پر استغفار پڑھنے کا خیال زیادہ آتا ہے۔ جب خیال آتا ہے تو توبہ کرتی ہوں۔ اس دوران دو ناغے ہوئے ہیں۔
جواب:
سُبْحَانَ اللّٰہ! یہ ما شاء اللّٰہ بہت اچھے احوال ہیں، اللّٰه تعالیٰ ان کو مزید بڑھائیں۔ ’’لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ‘‘ در حقیقت چونکہ استغفار ہی ہے تو اب اس کو اس کیفیت کے ساتھ پوری امت کی طرف سے ’’اِنِّا کُنْا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ‘‘ یعنی جمع کے صیغے کے ساتھ کریں کیونکہ آج کل پوری امت کو استغفار کی کیفیت ہونی چاہیے، آج کل حالات بہت گڑبڑ ہیں۔
نمبر 2:
ان کا مراقبہ معیت اور مراقبہ دعائیہ پہلے پانچوں لطائف پر پانچ منٹ یہ تصور کرنا ہے کہ میرے لطیفہ کی طرف اللّٰه تعالیٰ محبت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور میرا لطیفہ ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ کررہا ہے۔ اس کے بعد پانچ منٹ مراقبہ معیت اور دعائیہ کرنا ہے۔ پانچوں لطائف پر ذکر محسوس ہورہا ہے اور اللّٰه تعالیٰ پر بھروسہ الحمد للّٰہ بڑھ رہا ہے۔ الحمد للّٰهِ ناغہ نہیں ہوا۔
جواب:
ما شاء اللّٰہ تصور میں ان دعاؤں کے ساتھ بالخصوص فلسطین کے مسلمانوں کی کسمپرسی سے نکلنے کے لئے بھی دعا کرنی چاہیے۔ اس کو جاری رکھیں۔
نمبر 3:
ان کے وظیفے کی ترتیب یہ ہے: درود پاک دو سو مرتبہ، تیسرا کلمہ دو سو مرتبہ، استغفار دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ چھ سو مرتبہ اور ’’اَللّٰہ‘‘ تین سو مرتبہ۔
جواب:
اب آپ ’’اَللّٰہ‘‘ کو آپ پانچ سو مرتبہ کردیں، باقی اذکار وہی رہیں گے۔
سوال نمبر 7:
باقی الحمد للّٰهِ نماز پڑھنے اور قرآن پاک کی تلاوت پر تینوں کی استقامت ہے۔ ربیع الاول میں ہمارا اجتماعی درود پاک ایک لاکھ چار ہزار پانچ سو تھا۔
جواب:
میرے خیال میں ربیع الاول کی بات نہیں ہے، یہ شاید آج کل کی بات ہے۔ وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِالصَّوَاب۔
سوال نمبر 8:
شیخ السلام علیکم!
As per your instructions, I was able to do the following حسنات virtuous deeds in the last month.
Read two pages of تفسیر daily.
Fasting on Mondays and Thursdays.
Share one to two احادیث شریفہ with others and teach some brothers and sisters recite قرآن. I also started teaching Arabic alphabets.
After doing the above I have almost the same feelings as last month. I feel peaceful and confident and have more patience especially have more concentration during prayers. I am feeling as if I have recently started to know how to pray. Besides this, I feel myself as a person who knows nothing.
جواب:
سبحان اللّٰه It's a very good understanding and ان شاء اللّٰه Please continue this and you will learn more
سوال نمبر 9:
شیخ السلام علیکم!
As per your instructions I have been focusing on the following حسنات virtuous deeds related to others for the last one month as follows.
Frequently visiting my mother.
Visiting patients. Try to do more husband's work. However I still sometimes get emotional with my mother and quarrel with her and my daughter. Secondly, my husband has been doing more household work than me. I would be thankful if شیخ can guide me in controlling my temper.
جزاک اللّٰه خیراً
Wife of فلاں
جواب:
ما شاء اللّٰه you are very good and I think you are progressing more. And your husband, I think he should continue and he will get more knowledge and more practice regarding these things. You should also continue this. As far as controlling your temper is concerned, there are two things. First, to get it instantly, you should understand that if اللّٰه will be angry with me what will happen. So If I accept the excuses of others and forgive them so اللّٰہ will forgive me. Especially if you are wrong in that case and you are losing temper then you should teach your نفس what are you doing? It will put you in danger. So therefore you should be controlled and I think by this self-suggestion you will get some control. And the rest of control you will be getting after completing the سلوک ان شاء اللّٰه.
سوال نمبر 10:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہٗ! حضرت جی مرید کا شیخ کے ساتھ تعلق چونکہ اصلاحی ہوتا ہے تو جب شیخ مرید کے پوچھے گئے سوال پر خاموشی اختیار کرلے تو اس وقت کیا کرنا چاہیے؟ جیسے اگر آپ کبھی میرے سوال پر خاموشی اختیار کرلیں تو میرے دل میں شیطان عجیب عجیب وسوسے ڈالتا ہے کہ شیخ تم سے خفا ہوئے ہیں، تم نے ایسے سوال کیوں کیا، اب پتا نہیں مجھے کتنا نقصان ہوگا وغیرہ وغیرہ۔ حضرت آپ اصلاح فرمائیے۔
جواب:
اصل میں شیخ کی زبان پر اللّٰه جل شانہ آپ کو سمجھاتے ہیں، کیونکہ شیخ تو کچھ بھی نہیں ہے، اصل میں تو اللّٰه تعالیٰ کی طاقت ہوتی ہے۔ اس لئے اگر کسی چیز میں خاموشی اختیار کی جائے تو آپ سمجھیں کہ میرے لئے اسی میں بہتری ہے کہ اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ کیونکہ بعض دفعہ سوال کا جواب خاموشی ہی ہوتا ہے اور اس میں حکمت ہوتی ہے۔ اگر کچھ بتا دیا جائے تو نقصان ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی سالک کی حالت اچھی ہے، لیکن اس کو اگر آپ بتائیں کہ آپ کی حالت اچھی ہے تو ہوسکتا ہے وہ اس سے عجب میں مبتلا ہوجائے تو یہ نقصان کی بات ہوجائے گی۔ اتنا کافی ہے کہ آپ نے اپنے احوال بتا دیئے اور ان کے بارے میں شیخ کو پتا چل گیا۔ نیز یہ بھی ممکن ہے کہ شیخ اس بات کا انتظار کررہا ہو کہ اس کو خود ہی عملی طور پر اس سوال کا جواب مل جائے گا۔ چونکہ بعض چیزوں کا جواب عملی ہوتا ہے تو ممکن ہے شیخ کسی طریقے سے آپ کو کوئی ایسا عمل بتا دے جس سے خود بخود آپ کی توجہ اس طرف ہوجائے۔ اس طرح اور بھی بہت ساری باتیں ہیں جن میں سے صرف دو میں نے آپ کو بتا دی ہیں۔ فی الحال آپ اس پر اتنا reactionary نہ ہوں۔ آپ صرف اللّٰه کی طرف متوجہ ہوجایا کریں کہ میرے شیخ کے دل پر وہ چیز طاری کردیں جس میں میری بہتری ہے۔
سوال نمبر 11:
السلام علیکم حضرت جی! اللّٰه رب العزت آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے اور آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔ محترم حضرت جی آپ نے ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ چھ سو مرتبہ اور ’’اَللّٰہ‘‘ پانچ سو مرتبہ اور مراقبہ پانچ منٹ کے لئے لطیفہ قلب، لطیفہ روح، لطیفہ سر، لطیفہ خفی، لطیفہ اخفی اور پندرہ منٹ کے لئے مراقبہ معیت میں اللّٰه تعالیٰ سے دعا مانگنے کا بتایا تھا اور مراقبہ شروع میں سورۂ اخلاص کے معنی سوچنے کا فرمایا تھا تاکہ اخلاص کے ساتھ دعا ہو۔ یہ سب الحمد للّٰہ باقاعدگی سے کررہا ہوں اور اس کو دو ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے۔ حضرت جی اب حالت یہ ہے کہ چلتے پھرتے بھی غیر اختیاری طور پر دعا مانگ رہا ہوتا ہوں۔ اکثر اوقات کسی meeting میں یا کام کرتے ہوئے بھی اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کے ذریعے مدد مانگنے کی توفیق ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے صبح شام دو رکعت نفل حاجت اس کیفیت کے ساتھ کہ مجھے اللّٰه تعالیٰ دیکھ رہے ہیں، پڑھنے کے لئے بھی بتائے تھے۔ وہ بھی الحمد للّٰہ باقاعدگی کے ساتھ کررہا ہوں۔ حضرت جی میرے لئے آئندہ کیا حکم ہے؟ آپ کی دعاؤں کا طلبگار۔
جواب:
الحمد للّٰهِ! آپ جو ذکر کررہے ہیں اس کو ایسے ہی جاری رکھیں، البتہ اب اس کے ساتھ کم از کم تین سو تیرہ مرتبہ’’سُبْحَانَ اللہ وَبِحَمْدِہِ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ‘‘ کو بھی شامل کرلیں۔ باقی چیزیں یہی رہیں گی۔
سوال نمبر 12:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه وبرکاتہ جناب محترم شاہ صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو خیر و عافیت والی زندگی عطا فرمائے۔ جناب محترم شاہ صاحب! آپ کے دئیے ہوئے ذکر تیسرے کلمہ، درود شریف اور استغفار، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’اَللّٰہ‘‘ ساڑھے چھ ہزار مرتبہ کو کرتے ہوئے پورا ایک مہینہ آگے ہوچکا ہے۔ حضرت آپ کا آگے کے لئے جو حکم ہو ارشاد فرمائیں۔
جواب:
اب آپ باقی چیزیں یہی رکھیں، صرف ’’اَللّٰہ‘‘ سات ہزار کر لیں۔
سوال نمبر 13:
السلام علیکم، آپ کا چالیس دن والا بنیادی ذکر کرنے کے لئے بچوں کی عمر کم از کم کتنی ہونی چاہیے؟ تاکہ ان کو ذکر کی عادت ڈالی جا سکے۔
جواب:
چونکہ یہ بنیادی ذکر ہے اور بنیادی ذکر ہم ابتداء ہی کے طور پہ دیتے ہیں تاکہ بعد میں اسی سے ہم شروع کر لیں، اس لئے جو بھی ایسا سمجھدار بچہ جو اس کو سمجھتا ہو، مثال کے طور پہ اگر بچہ آٹھ، دس سال کا بھی ہو لیکن سمجھدار ہو تو اس کو یہ ذکر بتایا جا سکتا ہے، کیونکہ بعد میں وہ سنبھال سکتا ہے۔ البتہ اگر ایسا بچہ ہو جس کو صرف آپ بتاتے ہوں تو پھر ان کو ہم زیادہ تر درود شریف ہی بتاتے ہیں۔ اس لئے آپ بچے کی عمر بتا دیں گے تو میں ان شاء اللّٰه عرض کردوں گا۔
سوال نمبر 14:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه وبرکاتہ، حضور آج میرے ذکر کا ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے دو سو مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘، چار سو مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘، چھ سو مرتبہ ’’حَقْ‘‘ اور پانچ سو مرتبہ ’’اَللّٰہ‘‘۔ میرے لئے اب کیا حکم ہے؟ حضور تمام مریضوں سمیت میرے لئے صحت یابی کی دعا کی درخواست ہے۔ آپ کی دعاؤں کا طالب فلاں، انگلینڈ۔
جواب:
ابھی آپ باقی چیزیں وہی رکھیں، صرف ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ ایک ہزار مرتبہ کرلیں۔
سوال نمبر 15:
جَزَاکَ اللّٰهُ خیراً
Sorry. I forgot to send the معمولات چارٹ. I pray you are well dear حضرت جی. May اللّٰہ تعالیٰ سبحانہٗ grant me complete اصلاح at your blessed hands and prolong your shelter on us all. I wanted to inform and ask about two things. First, there are some people in the family who have always been close to me since I was born. Today I do lots of خدمت and wishful for them but all my instincts tell me that they are not sincere with me. I try to avoid such thoughts but it has become so clear and over such a long time that I have no choice but to be careful. This has caused me a lot of pain as they are much older in age. There is not much I can do but I fear the effects this will have on the future especially the wider impact on the relation with the younger. What can I do? Second, I have realised an عیب in my personality. Everything I do I am neither hundred percent absorbed in it or completely uninterested. For example, I have no interest in food and do not eat anything but when I start eating I eat quite a lot even if the food itself is not healthy. I am not very talkative but when I start talking I have been told by my family that I do not stop talking and I do not give others a chance to speak either from childhood. I remember that whatever game I used to play I always became obsessed with it until it became the best and was very competitive. What should I do about this? Kindly remember me in duas.
جواب:
سبحان اللّٰه، پہلی بات کے بارے میں عرض کروں گا کہ آپ پریشان نہ ہوں۔ حدیث شریف میں بھی اس قسم کے واقعات موجود ہیں کہ کسی صحابی نے آپ ﷺ سے عرض کیا تھا کہ یا رسول اللّٰه ﷺ میں رشتہ داروں کے ساتھ خیر وبھلائی کرتا ہوں، لیکن وہ میرے ساتھ یہ رویہ رکھتے ہیں۔ تو آپ ﷺ نے ان کو بشارت دی تھی کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر آپ کو یہ خیر ملے گی۔ اس واقعے کی تفصیلات آپ کو ڈھونڈ سکتے ہیں، مجھے مکمل واقعہ اچھے سے یاد نہیں ہے، اس لئے میں اپنی طرف سے اس میں کوئی بات نہیں کرسکتا، لیکن اشارہ ایسا ہی تھا۔
دوسری بات جو آپ نے فرمائی ہے کہ آپ کھانے کے شوقین نہیں ہیں، لیکن جب کھانا شروع کرتے ہیں تو پھر رکتے نہیں ہیں اور آپ باتوں کے شوقین نہیں لیکن جب بولنا شروع کرتے ہیں تو پھر رکتے نہیں ہیں۔ اسی طرح کسی game میں آپ کی دلچسپی نہ بھی ہو تب بھی اگر آپ اس کو شروع کرتے ہیں تو اس میں چلتے ہی جاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کا accelerator اگرچہ بہت powerful ہے لیکن break کمزور ہے۔ اس لئے اپنی break پہ توجہ دیں اور اس کو ارادے کے ساتھ بہتر کرلیں۔ مثال کے طور پر آپ یہ دیکھیں کہ آپ کو کتنا کھانا چاہیے۔ بے شک اس بارے میں ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں، اس کے بعد وہ جتنا آپ کو بتائیں تو کھانا کھاتے ہوئے آپ دیکھیں کہ جب اتنا کھانا مکمل ہوگیا تو آپ رک جائیں، بھلے آپ کو اس کی طلب باقی ہو۔ جہاں تک بات چیت کی بات ہے تو بات شروع کرنے سے پہلے سے اپنے ذہن میں یہ طے کرلیں کہ میں ان کے ساتھ اتنی دیر بات کروں گا۔ جب وہ وقت مکمل ہوجائے تو آپ گفتگو روک دیا کریں، ان سے کہہ دیا کریں اب آپ بات کریں۔ اس طرح ان شاء اللّٰه آہستہ آہستہ اس break سے آپ کو صلاحیت ملے گی اور آپ کو ان شاء اللّٰه العزیز رکنا نصیب ہوگا۔ جہاں تک game کی تعلق ہے تو Healthy game کھیلا کریں اور non Healthy games جیسے لُڈو، تاش یا اس قسم کی اور گیمیں جو وقت ضائع کرنے والی ہوتی ہیں، ان سے دور بھاگیں، اس میں بالکل بھی involve نہ ہوں، اللّٰه پاک حفاظت فرمائے۔
سوال نمبر 16:
السلام علیکم حضرت جی! ایک سوال میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ جب میرے پاس counter ہوتا ہے تو ذکر اور درود شریف کثرت سے پڑھا جاتا ہے، لیکن جس وقت counter بھول جاؤں تو ذکر بھی بہت کم ہوتا ہے۔ کافی عرصہ سے یہ صورت حال ہے۔ اس صورت میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔
جواب:
آپ counter اپنے ساتھ رکھا کریں۔
سوال نمبر 17:
السلام علیکم حضرت جی! میرے وظیفہ کا مہینہ پورا ہوگیا ہے۔ میرا وظیفہ پانچ ہزار پانچ سو مرتبہ زبان پر ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ کا ذکر، تین مرتبہ آیۃ الکرسی اور دس منٹ کا دل میں ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ کا مراقبہ تھا۔ حضرت جی میرا مراقبہ ابھی تک محسوس نہیں ہوتا۔ حضرت جی بعض اوقات مجھ سے غیبت ہوجاتی ہے یا سننی پڑتی ہے۔ میرے لئے آگے کیا حکم ہے؟
جواب:
ما شاء اللّٰہ! اب ’’اَللّٰہ اَللّٰہ‘‘ کا ذکر چھ ہزار مرتبہ کر لیں اور باقی چیزیں یہی رکھیں۔ جہاں تک غیبت کی بات ہے تو یہ اختیاری چیز ہے، جس وقت غیبت ہورہی ہو تو آپ اپنی بات کو بدل لیا کریں۔ اگر یہ نہیں کرسکتے تو اپنے آپ کو کسی اور کام میں مشغول کرلیا کریں اور لطائف الحیل سے اپنے آپ کو وہاں سے ہٹا دیں۔
سوال نمبر 18:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ حضرت دامت برکاتہم! میرا ایک شاگرد جو سکول میں پڑھتا ہے اس نے مجھ سے پوچھا ہے کہ اگر کوئی آدمی ہمارے سامنے حضرت امیر معاویہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخی کرے تو ہم کیا کریں؟ میں اسے اس بات کا کیا جواب دوں؟
جواب:
اس کو یہ جواب دیں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ صحابی ہیں اور صحابہ کے بارے میں آپ ﷺ نے خود ارشاد فرمایا ہے کہ:
’’اَللّٰهَ اَللّٰهَ فِيْ أَصْحَابِيْ لَا تَتَّخِذُوْهُمْ غَرَضًا بَعْدِيْ فَمَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّيْ أَحَبَّهُمْ وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِيْ أَبْغَضَهُمْ‘‘ (ترمذی، حدیث نمبر: 3862)
ترجمہ: ’’اے میرے امتیو! میرے صحابہ کے بارے میں اللّٰه تعالیٰ سے ڈرو اور جو ان کے ساتھ محبت کرتے میرے ساتھ محبت کرنے کی وجہ سے کرتے ہیں اور جو ان کے ساتھ بغض رکھتا ہے وہ میرے ساتھ بغض رکھنے کی وجہ سے بغض رکھتا ہے‘‘۔
چونکہ یہ صحابی ہیں اور میں ان کے ساتھ بغض نہیں رکھ سکتا، میں ان کے ساتھ محبت کروں گا اور انسان جس سے محبت کرتا ہو، وہ اس کی برائی کسی سے نہیں سن سکتا، اگر آپ چپ نہیں ہوسکتے ہیں تو میرے ساتھ بات نہ کرو۔
سوال نمبر 19:
السلام علیکم مرشد
From Singapore.
I hope you and your family are doing well. Thank you مرشد Alhamdulillah my heart is better and I am able to do ذکر and recitation without any problem. This is where I had stopped since February. After Isha, main اعمال two hundred two hundred two hundred fifteen hundred. A special ذکر after صبح ’’اَللّٰهُمَّ إنَّا نَجْعَلُكَ فيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ‘‘ Three hundred thirteen times after مغرب ’’یَا وَدُوْدُ یَا سَلَامُ یَا رَحِیْمُ یَا غَفُوْرُ‘‘ hundred and eleven times. After عشاء منزل جدید. I am waiting for your kind advice.
جواب:
I think you should start from here and next month ان شاء اللّٰه we can extend.
سوال نمبر 20:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ!
نمبر 1:
لطیفہ قلب دس منٹ، کبھی محسوس ہوا ہے کبھی نہیں۔
جواب:
اس کو ابھی جاری رکھیں اور دس منٹ کے بجائے پندرہ منٹ کردیں۔
نمبر 2:
تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ شان جامع پندرہ منٹ۔ گزشتہ تمام مشارب کے کے فیوضات محسوس ہوتے ہیں سب کچھ کرنے والی اللّٰه پاک کی ذات ہے، وہی کائنات کے نظام کو چلانے والا ہے، تمام عیوب سے پاک ہے، اس کو نیند بھی نہیں آتی اور تھکاوٹ بھی محسوس نہیں ہوتی۔
جواب:
ما شاء اللّٰہ! اب اس کو مراقبہ معیت کا بتا دیجئے گا۔
نمبر 3:
تمام لطائف پر دس منٹ ذکر و مراقبہ شیونات ذاتیہ پندرہ منٹ۔ یہ بات محسوس ہوتی ہے کہ اللّٰه کی مختلف شان ہوتی ہے۔
جواب:
سُبْحَانَ اللّٰهِ، اب ان کو مراقبہ تنزیہ بتا دیں۔
نمبر 4:
تمام لطائف پر دس دس منٹ ذکر اور مراقبہ معیت پندرہ منٹ۔ اس بات کا عقیدہ پختہ ہوگیا ہے کہ اللّٰه میرے ساتھ ہے۔ لیکن مجھے ایسی کوئی بات پیش نہیں آئی جس سے اللّٰه کی معیت کا احساس ہو۔ یہ مراقبہ مجھ پر بہت بھاری ہے۔ باقی مراقبات میں یکسوئی مسلسل برقرار نہیں رہتی لیکن اس مراقبہ میں مسلسل یکسوئی رہتی ہے اور ادھر ادھر ذہن نہیں جاتا۔
جواب:
سُبْحَانَ اللّٰهِ، اب اس کے ساتھ مراقبہ دعائیہ بھی شامل کر لیں۔
نمبر 5:
کم کھانے کا مجاہدہ ہے، بتاتے ہوئے شرمندگی محسوس ہورہی ہے لیکن بتانے کے بغیر چارہ نہیں۔ اس ہفتے پھر ناکامی کا سامنا ہوا ہے، روزانہ ارادہ کرتی ہوں کہ کل سے ان شاء اللّٰه زیادہ نہیں کھاؤں گی لیکن اگلے دن پھر زیادہ کھا جاتی ہوں۔ کھانے کے اوقات تقریبًا وہی ہیں یعنی آٹھ سے سولہ گھنٹے لیکن تین وقت کھاتی ہوں اور پہلے کی طرح مقدار کا اندازہ نہیں رکھتی جس وجہ سے اکثر کھانے کے مقدار بڑھ جاتی ہے۔ آج نفس کو سزا دینے کے لئے روزہ رکھا ہے۔
جواب:
ٹھیک ہے، لیکن بہرحال اب اس طرح کرلیں کہ اگر آپ نے آٹھ گھنٹے بعد کھانا کھانا ہے تو بجائے تین وقت کے صرف دو وقت کھائیں۔ ان شاء اللّٰہ اس سے کمی ہوجائے گی۔
سوال نمبر 21:
شیخ جَزَاکَ اللّٰهُ خَیْراً۔
For the answer شیخ what is فیض? How is it attained?
جواب:
سُبْحَانَ اللّٰهِ۔
فیض is anything which is good for this life and for the life hereafter and it can be of any kind. For example, the فیض of a teacher is knowledge. The فیض of a شیخ is اصلاح نفس and the فیض of for example, an engineer is engineering work. The فیض of a doctor is a doctor's work. Anything which is the specialty of a person so his فیض will be related to that. So it is a very general statement through which I am explaining. But as far as the فیض which is coming from اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ, it comprises all the فیوضات which are required in this life and in the life hereafter.
سوال نمبر 22:
السلام علیکم! حضرت ایک سوال کئی دنوں سے ذہن میں گھوم رہا تھا۔ آپ ہمارے شیخ بھی ہیں، مربی بھی ہیں اس لئے ہم آپ سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ سوال کرتے ہوئے ڈر بھی لگتا ہے اور عجیب بھی لگتا ہے کہ کسی پہ اعتراض نہ ہوجائے۔ ویسے یہ اعتراض نہیں ہے محض ایک سوال ہے۔ وہ یہ ہے کہ پچھلے دنوں حضرت مولانا طارق جمیل صاحب کے ایک صاحب زادے گولی لگنے سے فوت ہوگئے۔ اس بارے میں مولانا نے یہ بات کی تھی کہ میں نے بڑے بڑے علماء اور اولیاء اللّٰه کی ساتھ وقت گزارا، میری زندگی گزر گئی لیکن ایسی اللّٰہ کی محبت کسی میں نہیں دیکھی جو اس بچے کے اندر تھی۔ انہوں نے یہ بات دو تین بار اپنے بیانات میں کہی ہے۔ جب میں یہ بیان سن رہا تھا تو میرے ساتھ ایک مولانا صاحب بیٹھے تھے، وہ کہنے لگے در اصل ان کا یہ بیٹا مجذوب تھا۔ میں نے کہا کہ اس کے جذب کی یہ عجیب سی حالت تھی کہ کبھی ایک video viral ہوتی تھی جس میں وہ سال گرہ کا کیک کاٹ رہا ہے، کبھی کسی وڈیو میں LCD کے آگے بیٹھا ہوا ہے۔ میں نے کہا کہ حاجی عبد الوہاب صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کے بارے میں بعض حضرات کہتے ہیں کہ ان پر مجذوبیت کے اثرات تھے، لیکن وہ کچھ اور رنگ تھا۔ پیر ذوالفقار علی صاحب کے اوپر بھی بعض حضرات کہتے ہیں کہ مجذوبیت کے آثار ہیں، پھر ان پہ بھی رنگ کچھ اور ہے، لیکن اس بچے کا رنگ کچھ اور تھا۔ تو یہ بات کافی دنوں سے میرے ذہن میں تھی، اس بارے میں مجھے رہنمائی فرما دیں۔
جواب:
حضرت مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم کی شان چاہے کتنی ہی اونچی ہو، لیکن شریعت شریعت ہے۔ اس کے درمیان میں ہم کسی کو spare نہیں کرسکتے۔ اس لئے ان کی جو خلافِ شرع باتیں جس ڈگری میں ہیں ان کے بارے میں علماء رد کرتے ہیں۔ جیسے قرآن خوانی کے بارے میں ان کی بات چلی تھی، اس پر علماء کرام نے اپنا اپنا opinion دے دیا ہے، لہٰذا میں اس پہ بات نہیں کرتا۔ لیکن میں یہ کہتا ہوں علماء کرسکتے کیونکہ ان کو اس بات کا حق حاصل ہوتا ہے۔ باقی رہی بات ان کے بیٹے کی تو ظاہر ہے، ہر شخص کو اپنے بیٹے سے محبت ہوتی ہے، ان کو بھی اس سے محبت تھی اس لئے ایسا کہہ دیا۔
ایک دفعہ ایک بادشاہ نے وزیر کو کہا کہ اس علاقے میں سب سے خوبصورت بچہ لے آؤ، اس وزیر کا اپنا بیٹا کالا کلوٹا تھا لیکن وہ اسے ہی لے آیا۔ بادشاہ نے کہا کہ یہ نہیں، کوئی خوبصورت بچہ لاؤ۔ اگلے دن وزیر پھر اپنا بیٹا لے آیا، تین چار بار اس طرح ہوا تو بادشاہ غصے ہوگیا کہ میں تمہیں خوبصورت بچہ لانے کو کہتا ہوں، تم ہر بار اسی کو لے آتے ہو۔ اس نے کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے، مجھے اس سے زیادہ خوبصورت کوئی نظر نہیں آتا۔ اس لئے اگر مولانا اپنے بیٹے کو سب سے زیادہ اللہ سے محبت کرنے والا سمجھتے ہیں تو میرے خیال میں وہ اس میں معذور ہیں۔ اس وجہ سے ہم اس مسئلے میں ان پر گرفت نہیں کرسکتے۔ البتہ شرعی باتوں میں جیسے قرآن خوانی یا اہل تشیع جیسی باتوں پر علماء کرام نے ان کی گرفت کی ہے۔ اس طرح انہوں نے بعض دفعہ سیاست کے بارے کچھ غلط باتیں کی ہیں، ان پر بھی علماء کرام نے ان کی گرفت کی ہے۔ انسان سے غلطیاں ہوسکتی ہیں، اگر غلطی عالم سے ہو تو گرفت علماء کرام ہی کریں گے۔ علماء کرام کے درمیان اس قسم کی باتوں میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ علماء کرام کے اندر یہ باتیں اچھلتی ہیں، اور یہی cleaning اور صفائی کا ذریعہ ہے۔ لہذا آپ یہ صفائی کرلیا کریں۔
جہاں تک مجذوبیت کی بات ہے تو مجذوبیت دو قسم کی ہوتی ہے، بلکہ میں اس کو تین قسم بھی کہہ سکتا ہوں۔ پہلے جب یہ میری تحقیق کے مطابق دو قسم کی تھی تو میں نے اس پر ایک غزل لکھی تھی، وہ بھی سناتا ہوں۔ اس کے بعد جب میں نے یہاں حضرت مجدد صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مکتوبات شریف کا درس دینا شروع کیا تو اس میں ایک تیسری قسم کے مجذوب کا ذکر بھی نکل آیا۔ اس کے بعد میں نے وہ غزل تین قسم کے مجذوبوں کے بارے میں کر لی۔ اب میں بتاتا ہوں کہ وہ تین قسم کے مجذوب کیا ہیں۔
اس غزل کا عنوان مجذوب ہے:
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
سچ کہ محبوب خدا ہے مجذوب
عقل اور ہوش سے ہے بیگانہ اگر
اقتداء سے رکھو پرے مجذوب
اگر عقل اور ہوش سے بیگانہ ہے تو اس کی اقتداء نہ کرو۔ چونکہ وہ عقل اور ہوش سے بیگانہ ہے، لہٰذا اس کے خلاف باتیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اس کے پیچھے بھی نہیں جانا ؎
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
بات شریعت کی ہی چلے گی ہمیش
گو خدا کو تو ہے پیارے مجذوب
الحمد للّٰہ ہمارے بڑوں نے اس چیز کو بڑا واضح کردیا ہے کہ جو اپنے گزشتہ اعمال کی وجہ سے اللّٰه کو پیارا بھی ہو، لیکن اگر اس میں ہوش اور عقل نہیں ہے یعنی شریعت پر نہیں چل سکتا تو اس کی بات نہیں ماننی، کیونکہ اصل بات شریعت کی ہے افراد کی نہیں ہے۔ اس کو ہم کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ اس میں عقل و ہوش نہیں ہے۔ اس پہ شریعت لاگو نہیں ہوتی لیکن اس کو اپنا مقتدیٰ نہیں بنانا کیوں بات شریعت ہی کی چلے گی ؎
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
دین کی بنیاد عقل و ہوش پہ ہے
اور اس پر نہیں چلے مجذوب
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
ہاں جذب ہوش کے قابو میں رہے
یہ جذب وہبی ہے، اس کا جذب دوسری قسم کا ہے۔ پہلے جذب میں عقل و ہوش نہیں ہے، دوسرے میں عقل و ہوش جب اتنا ہوجائے کہ انسان اپنے نفس کی خواہش سے نکل کر اللّٰه کی بات سمجھ سکے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرسکے تو یہ اصل چیز ہے۔ یہ جذب وہبی ہے جو سلوک طے کرنے کے بعد ہوتا ہے ؎
ہاں جذب ہوش کے قابو میں رہے
اور شریعت کی بھی مانے مجذوب
ایسا جذب فضلِ خداوندی ہے
دل کی باتیں پھر بتائے مجذوب
یہاں دل کی باتیں بتانے کی کیوں بات آئی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ جذب کا تعلق صرف دل کے ساتھ ہے، یا یہ بات ہے کہ جو نفس کی رکاوٹ تھی کہ دل کو متاثر کرتا تھا، غلطیوں کی طرف لے جاتا تھا، دنیا کی محبت میں مبتلا کرتا تھا؛ وہ چونکہ سلوک طے کرنے کی وجہ سے نکل گئی، لہٰذا اس کا دل صاف ہوگیا۔ اب اس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو الہامی باتیں آتی ہیں وہ ما شاء اللّٰہ بتا رہا ہے ؎
یہ ہے مانا، ہے جذب سے مجذوب
دل سے پھر عقل شریعت پہ چلے
دراصل یہاں پر حضرت شاہ ولی اللّٰه رحمۃ اللّٰه علیہ کی تحقیق ہے کہ سلوک طے کرنے سے جب انسان کی اصلاح ہوجاتی ہے تو مزید دو لطیفے پیدا ہوجاتے ہیں۔ ایک لطیفہ روح جو دل کو ملاءِ اعلی کے ساتھ ملاتا ہے اور ایک لطیفہ سر جو عقل کو ملاءِ اعلی سے ملا دیتا ہے۔ پھر عقل ملاءِ اعلی کے طرف سے ملنے والی فراست کے ذریعے شریعت کے مطابق فیصلے کرتی ہے اور دل پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو الہامات آتے ہیں وہ بھی ما شاء اللّٰہ شریعت کے مطابق ہوتے ہیں ؎
دل سے عقل شریعت پہ چلے
نفس پہ خوب پھر چھائے مجذوب
نفس پہ خوب پھر چھائے مجذوب
سچ کے محبوب خدا ہے مجذوب
اور اگر ہوش میں مجذوب تو ہے
حضرت کے مکتوبات شریف پڑھنے کے بعد یہ تیسرے مجذوب کی بات آگئی ؎
اگر ہوش میں مجذوب تو ہے
اور سلوک نہ کرے طے مجذوب
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
پھر یہ مجذوب متمکن ہے بس
حضرت نے اس کو یہ نام دیا ہے ؎
پھر یہ مجذوب متمکن ہے بس
اور یہ حق تک نہ پہنچے مجذوب
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
اس کے آثار بزرگوں کے ہیں
لیکن بزرگ نہیں یہ ہے مجذوب
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
چاہیے یہ کہ مستعد ہو
کرے دس مقامات سلوک ہے مجذوب
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
سیر الی اللّٰه تب اس کا پورا ہو
سیر فی اللّٰه پہ یہ چلے مجذوب
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
سچ کے محبوب خدا ہے مجذوب
یہ ہے مانا ہے جذب سے مجذوب
عشق کے نور میں ملفوف شبیرؔ
ایسے اشعار سنائے مجذوب
آپ کو تین قسم کے مجذوبوں کا پتا چل گیا، اب آپ بتائیں کہ مولانا طارق جمیل صاحب کا بیٹا کون سا مجذوب ہے؟ شاید پہلی قسم کا مجذوب ہے۔ تو ٹھیک ہے اس کی بزرگی میں ہمیں کوئی شک نہیں ہے، البتہ ہم اسے مقتدیٰ نہیں کہہ سکتے۔ چونکہ مولانا طارق جمیل صاحب کو اس سے محبت ہے، اس لئے اس بارے میں وہ معذور ہیں۔ لہٰذا اس میں ہم ان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں کرتے۔ نیز مولانا طارق جمیل صاحب بھی مجذوب متمکن ہیں، یہ ان کا اپنا status ہے، لیکن میں کہتا ہوں اس مسئلے میں ان کے ساتھ کوئی دوسری بات نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ان کے اپنے بیٹے کے لئے مخصوص جذبات ہیں۔ البتہ یہ بات واقعی صحیح ہے کہ ان کے بیٹے کے کچھ ایسے کام ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ senses میں نہیں تھے۔ لیکن کسی کسی وقت بہت اعلی قسم کی باتیں بھی کرتے تھے۔ بہرحال ان کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت تو تھی۔
سوال نمبر 23:
حضرت خواب کی تعبیر پوچھی جا سکتی ہے؟
جواب:
خواب کی تعبیر WhatsApp کے ذریعے لکھ کر پوچھی جا سکتی ہے، کیونکہ ہر انسان کا ذاتی خواب ہوتا ہے، اس کو دوسروں کے سامنے بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
سوال نمبر 24:
حضرت روزانہ کے معمولات میں پہلے سبق سے جہاں تک سبق ہو وہاں تک ہر سبق کتنا ٹائم دینا چاہیے؟ کیا کسی لطیفے کو زیادہ ٹائم دینا چاہیے یا سب کو برابر ٹائم دینا چاہیے؟
جواب:
آپ مجھے اپنے معمولات بھیج دیجئے گا، میں ان شاء اللّٰه عرض کردوں گا۔
سوال نمبر 25:
حضرت! پہلے میرا بارہ تسبیحات کا ذکر بالجہر چل رہا تھا جو چشتیہ کا معمول ہے۔ اس کے بعد آپ نے مجھے پانچ لطائف پورے کروائے۔ حضرت اب مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میں نقشبندیت میں چل رہا ہوں یا چشتیہ میں؟
جواب:
ہاں یہ بات صحیح ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ procedures نقشبندیت اور چشتیت کے ساتھ خاص نہیں ہیں۔ ہمارے صوفی اقبال صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ بھی لطائف پر مراقبہ کرواتے تھے اور بھی بہت سارے حضرات یہ کرواتے ہیں۔ اس طرح ذکر جہری بعض نقشبندی حضرات بھی کرواتے ہیں۔ چونکہ یہ chance کی بات ہوتی ہے، اس لئے وہ دیکھتے ہیں کہ لوگوں کو کس چیز سے فائدہ ہوتا ہے، چنانچہ جس چیز سے فائدہ ہو، وہ کروا دیتے ہیں۔ البتہ ہر ایک کا اپنا ذوق اور مزاج ہوتا ہے بھلے وہ نقشبندی ہو، چشتی ہو، سہروردی ہو یا قادری۔ فی الحال آپ اس کو کرتے جائیں، آپ کا جو اصل رنگ ہوگا ان شاء اللّٰه وہ آہستہ آہستہ نکلتا آئے گا۔ جیسے مجھے اخیر تک حضرت چشتی اذکار کرواتے رہے، صرف ایک تسبیح تھی ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘، ’’اِلَّا اللّٰہْ‘‘، ’’اَللّٰہُ اَللّٰہُ‘‘ اور ’’اَللّٰہْ‘‘ لیکن اخیر میں خود ہی حضرت نے فرمایا کہ تمہاری نسبت نقشبندی ہے۔ اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس طرح ہوگیا، کیونکہ میں نے تو ان کا کوئی مراقبہ بھی نہیں کیا تھا، اور قلبی ذکر بھی نہیں کیا تھا جو وہ دیتے ہیں۔ لیکن بقول حضرت کے میری نسبت نقشبندی تھی۔ حضرت ذکر کے بہت ماہر تھے۔ وہ ذکر کے اتنے ماہر تھے کہ مجھے یاد ہے کہ حضرت صوفی اقبال صاحب رحمۃ اللّٰه کے پاس ایک خط بھیجا گیا جس میں ایک سلسلے کے بارے میں پوچھا گیا تھا کہ ان کا ذکر کیسے ہوتا ہے؟ حضرت نے اس کا جواب بتایا۔ حضرت کو ذکر کے معاملے میں expert مانا جاتا تھا۔ جب انہوں نے فرمایا کہ آپ کی نسبت نقشبندی ہے تو اس کا مطلب انہوں نے ٹھیک کہا۔ بعد میں اللّٰه پاک نے ظاہر بھی کردیا، لیکن اس وقت مجھے پتا نہیں تھا۔ اس وقت میں ان چیزوں کو جانتا بھی نہیں تھا۔ لیکن انسان کی جو بھی نسبت ہو وہ آہستہ آہستہ نکھر کر سامنے آجاتی ہے۔
ہمارے یہاں بہت سارے ساتھیوں میں سہروردیت کے رنگ غالب ہوگئے، حالانکہ سہروردی سلسلہ تقریباً مخفی ہوگیا تھا۔ کسی کو شاید علم بھی نہیں تھا کہ آج کل سہروردی سلسلہ ہے بھی یا نہیں، لیکن ہم نے جس وقت اس کے اذکار شروع کروا دیے تو وہ رنگ نکھر گئے۔ اس لئے آپ اس کی فکر نہ کریں کہ آپ نقشبندیت میں ہیں یا چشتیت میں، آپ بس اپنا کام جاری رکھیں، آپ کے لئے جو لکھا ہوگا ان شاء اللّٰه ظاہر ہوجائے گا۔
آپ کے لئے میری خواہش ہے کہ آپ جانے سے پہلے یہاں ایک سہ روزہ لگا لیں۔ ویسے بھی حضرات فرماتے ہیں کہ دور جانے سے پہلے ایک خاص وقت لگا دیں تاکہ بعد میں رابطے کے دوران وہ چیز سامنے آتی رہتی ہے۔ اس لئے جب آپ ساری چیزوں سے فارغ ہوجائیں تو ان شاء اللہ ایک سہ روزہ لگا لیں تو اس میں آپ کو بتا دوں گا۔ یہ بہت پیارا طریقہ ہے۔ یہ ہمارے سلسلے کے اندر اللّٰه پاک نے بہت عجائبات رکھے ہوئے ہیں جیسے حضرت تھانوی رحمۃ اللّٰه علیہ نے فرمایا تھا کہ ہمارے سلسلہ میں ملائیت ہی ملائیت ہے لیکن پھر بھی اللّٰہ پاک جس کے اوپر فضل فرمانا چاہے تو اسے اتنا دے دیتے ہیں جو نہ کسی کی آنکھوں نے دیکھا، نہ کسی کے کانوں نے سنا اور نہ ہی کسی دل میں اس کا خیال گزرا ہو۔ یہ بات بالکل صحیح ہے، میں دوسروں کی بات نہیں کرتا کہ ان کو کتنا نظر آیا کتنا نہیں، لیکن کم از کم میرے اپنے تاثرات یہی ہیں اور میں حضرت تھانوی رحمۃ اللّٰه علیہ کے اس ملفوظ کی دلی گواہی کے ساتھ Hundred percent تائید کرتا ہوں کہ واقعی ایسا ہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت مجدد صاحب رحمۃ اللّٰه علیہ فرماتے ہیں اور سب میں وہی چیز چلی آرہی کہ اس کی بنیاد علم، عمل اور اخلاص پہ ہے۔ اللّٰه پاک نے ہم سے تین چیزیں مانگی ہیں علم، عمل اور اخلاص؛ وہ طریقہ اسی کو حاصل کرنے کے لئے ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا کوئی اور مقصد نہیں ہے کہ علم اس لئے حاصل کرنا ہے کہ عمل کریں اور عمل اخلاص کے ساتھ کریں اور اس میں رکاوٹیں ہیں، چاہے وہ علم میں رکاوٹ ہو، عمل میں رکاوٹ ہو یا چاہے اخلاص میں رکاوٹ ہو، ان کو طریقت کے ذریعے سے دور کریں۔ گویا کہ طریقت رکاوٹیں دور کرنے کا ذریعہ ہے۔ باقی اصل مقصد یہی تین ہیں یعنی علم عمل اور اخلاص۔ اگر دیکھا جائے تو یہ تینوں چیزیں الحمد للّٰہ ہمارے سلسلے میں آسانی کے ساتھ میسر ہیں، تو ان کے علاوہ ہمیں اور کیا چیز چاہیے؟ ہمیں ہواؤں میں تو نہیں اڑنا۔ اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہو کہ تصوف یہ ہے کہ آدمی ہوا میں اڑے تو وہ ہوا ہمارے یہاں نہیں ہے۔ کوئی کہتا ہے تصوف سے اچھے اچھے خواب آئیں گے تو یہ بھی ہم لازمی نہیں سمجھتے۔ آتے ہیں لیکن یہ مقصود نہیں ہے۔ اگر آجائیں تو اچھی بات ہے، نہیں آئے تو پروا نہیں ہے۔ اسی طرح کشف یا کرامات بھی اصل مقصود نہیں ہیں۔ کم از کم میں اپنے بارے میں کہہ سکتا ہوں کہ مجھے کوئی کشف نہیں ہوتا۔
حضرت شاہ ولی اللّٰه رحمۃ اللّٰہ علیہ جیسے حضرات جن کو بہت کشف ہوتا تھا، وہ خود فرماتے ہیں کہ جن کو بغیر کشف کے معرفت حاصل ہوتی ہے وہ معرفت زیادہ پائیدار ہوتی ہے۔ کیونکہ ان کی معرفت قرآن و حدیث سے ماخوذ ہوتی ہے اور قطعی چیز ہے۔ ظنی چیز کا قطعی چیز سے کوئی مقابلہ نہیں۔ الحمد للّٰهِ یہ سب باتیں ہمارے سلسلے میں موجود ہیں لہٰذا اگر لوگ دوسرے سلاسل کی باتیں کریں تو ہم ان کی نفی نہیں کرتے۔ نفی کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ لیکن کم از کم ہمارے دل میں ذرا بھر بھی خواہش نہیں ہوتی کہ کاش یہ چیز ہمارے سلسلے میں ہوتی۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ یہاں سب کچھ موجود ہے۔ ہمیں احساس کمتری تب ہونا چاہیے جب یہ چیز ہمارے اندر نہ ہو، لیکن الحمد للّٰہ ایسا نہیں ہے۔ اللّٰه کا شکر ہے کہ ہمارے سلسلے میں ساری چیزیں موجود ہیں۔ اللّٰه کا فضل اور اللّٰه کا کرم ہے کہ تائیداتِ الٰہیہ باقاعدہ قدم قدم پہ الحمد للّٰہ محسوس ہورہی ہیں۔ الحمد للّٰہ رہنمائی محسوس ہورہی ہے، غلطی ہوجائے تو کبھی کبھی پھینٹی بھی لگائی جاتی ہے اور یہ بھی اس کا کرم ہے۔ آپ کو اگر کوئی غلطی کرنے سے روک دے مثلًا کنویں میں گر رہے ہوں اور کوئی آپ کو تھپڑ مار کے دور پھینک دے تو اس نے آپ کے ساتھ خیر کا معاملہ کیا کہ آپ کو کنویں میں گرنے سے بچا لیا۔ کبھی کبھی میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے۔ اس لئے میں تو خود صاف سمجھتا ہوں اور ان تمام چیزوں کے بارے میں گواہی دے سکتا ہوں۔ ہم لوگوں کو اللّٰه کا بہت شکر ادا کرنا چاہیے کہ یہ اس کا کرم ہے۔ اس طرح اس وقت دنیا میں جن بزرگوں سے اللّٰه نے دین کا بہت کام لیا ہے الحمد للّٰہ ان سب بزرگوں کے ساتھ ہمارا تعلق ہے۔ بھلے ہمارا الگ سلسلہ ہے مگر حضرت مجدد صاحب رحمۃ اللّٰہ، حضرت تھانوی رحمۃ اللّٰه علیہ، مولانا الیاس رحمۃ اللّٰہ علیہ، حضرت مدنی صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ اور حضرت مولانا زکریا صاحب رحمۃ اللّٰه علیہ ان سب بزرگوں کے ساتھ ہمیں الحمد للّٰہ تعلق ہے، ان کی برکات ہمیں حاصل ہورہی ہیں۔
اس وجہ سے ہم الحمد للّٰہ خود کو بہت خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں ایسے پیارے سلسلے کے اندر ڈالا ہوا ہے۔ اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں، نہ اتنی سمجھ تھی کہ اس سلسلے کو چن سکتے۔ آپ اس بات سے اندازہ کرلیں کہ میں سمجھتا تھا کہ شاید تصوف کے لئے جنگل میں جانا پڑتا ہے اور میں جنگل میں جانے کے لئے تیار تھا، لیکن اللّٰه پاک نے مجھے یونیورسٹی میں شیخ عطا فرما دیئے۔ کہاں جنگل اور کہاں یونیورسٹی، یہ اللّٰه پاک کا کرم ہے۔ یونیورسٹی جیسی جگہ جہاں پر اس قسم کا کام نہیں ہوتا وہاں ہمیں یہ سب کچھ مل گیا۔ اس کے لئے ہمیں نہ جنگل میں جانا پڑا نہ کسی اور خاص جگہ جانا پڑا۔ حضرت کے پاس آتے جاتے تھے اور چونکہ ہم student تھے تو جب حضرت سے رخصت ہوتے تو حضرت پوچھتے کہ چھٹی مل گئی؟ ہم کہتے جی ہاں۔ تو حضرت فرماتے: چلو اللّٰہ کے حوالے، اور ہم ہاتھ ملا کے واپس ہاسٹل پہنچ جاتے۔ یہ ہمارا سارا طریقہ کار تھا۔ چار پانچ سال تو ہم نے ایسے گزارے کہ ہمیں حضرت کا پتا ہی نہیں تھا کہ حضرت پیر ہیں، حتی کہ ہم ابھی حضرت کو مولانا صاحب کہتے تھے۔ پیر صاحب کا لفظ نہ کبھی ہم نے اس وقت تک حضرت کے لئے لیا، نہ کبھی سوچا اور نہ کبھی ذہن میں آیا۔
کمال کی بات یہ ہے کہ جس وقت ہم حضرت سے بیعت نہیں تھے اس وقت بھی بیعت والوں سے زیادہ قریب تھے۔ کوئی کچھ بات بھی کرتا تو ہم کہتے کہ پہلے حضرت مولانا صاحب سے پوچھتے ہیں۔ ایک بار مولانا اللہ یار خان صاحب کے لوگ میرے پیچھے پڑ گئے کہ آپ کو لے چلتے ہیں۔ میں نے پہلے انکار کیا، لیکن پھر جب میں مان گیا تو حضرت مسرت شاہ صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ جو حضرت کے خلیفہ تھے، ان کو پتا چل گیا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ وہاں مت جاؤ اور مجھ سے روکنے کی وجہ بھی مت پوچھو۔ چونکہ وہ میرے استاذ تھے، میں نے سوچا کہ میرے مخلص ہیں، لہٰذا منع کرنے کی کوئی وجہ تو ہوگی، اس لئے میں نے جانے سے منع کردیا۔ لیکن وہ پھر بھی مصر رہے حتی کہ میں کہا کہ صرف ایک ہستی مولانا اشرف صاحب رحمۃ اللّٰه علیہ ہیں، اگر وہ مجھے جانے کی اجازت دے دیں تو میں چلا جاؤں گا۔ ہم حضرت کے پاس گئے اور میں حضرت سے سوال پوچھا تو حضرت نے پہلے شعر پڑھا: ؎
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
اس کے بعد حضرت نے اس کا پورا نقشہ کھینچا۔ میں نے ساتھیوں سے کہا کہ اب آپ ٹھنڈے ہوگئے؟ اب میں نہیں جا رہا۔ یعنی ہمارے دل میں حضرت کا یہ مقام تھا۔ حضرت مولانا صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ اس وقت تک ہمارے پیر نہیں تھے لیکن پیر سے بڑھ کر تھے۔ ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا کہ حضرت پیر ہیں۔ وہ تو سید تسنیم الحق صاحب رحمہ اللّٰه علیہ نے ایک بار مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ ان سے بیعت ہیں؟ میں نے کہا کیا حضرت بیعت کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ساری برکات انہی کی تو ہیں۔ میں نے کہا ٹھیک ہے۔ خیر! لمبا قصہ ہے، حاصل یہ کہ پھر ہم حضرت سے بیعت بھی ہوئے اور الحمد للّٰہ حضرت کی برکات کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس لئے عرض کرتا ہوں کہ یہ اللّٰه پاک کا فضل تھا، ورنہ ہمارے اندر یہ جان نہیں تھی۔ ہم یہ بات کرسکتے ہیں کہ یہ اتنا اہم سلسلہ ہے، اس میں شامل ہوجاؤ۔ الحمد للّٰہ جتنی چیزیں یہاں پر شروع ہیں، آپ یقین کیجئے کبھی ہم نے ان میں سے ایک چیز کا بھی نہیں سوچا تھا کہ ہم یہ کام کریں گے۔ اگر عقل کی بات کریں تو میرے خیال میں ہم ان میں سے کوئی کام بھی نہیں کرسکتے۔ شاہ ولی اللّٰه رحمۃ اللّٰہ کی ’’الطاف القدس‘‘ کی تدریس کرنا، حضرت کے مکتوبات شریف کے دروس، حضرت کاکا صاحب رحمۃ اللّٰه علیہ کے مقامات قطبیہ اور مقالات قدسیہ پر کام، اور حضرت شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللّٰه علیہ کے ’’عبقات‘‘ پر کام، اسی طرح ’’مثنوی شریف‘‘، بھلا عقل کے اعتبار سے کہاں ممکن ہیں، انسان حیران ہوجاتا ہے۔ لیکن الحمد للّٰهِ اللّٰه پاک ہی اسباب بناتے رہے، اور وہی حالات بناتے رہے اور ان کے مطابق یہ چیزیں چلاتے رہے۔ آپ اندازہ کریں کہ ہفتے کے دن شاہ ولی اللّٰه رحمۃ اللّٰہ علیہ کی کتاب ختم ہوئی، میں نے سوچا کہ اب حضرت کی کون سی کتاب شروع کرنی ہے۔ فاروق حسنی صاحب انگلینڈ سے آئے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں مولانا اشرف صاحب کے مزار پہ جانا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا ٹھیک ہے، یہ اتنی دور سے آئے ہیں تو ان کا حق ہے۔ میں ان کو وہاں لے گیا، وہ صاحب کشف بھی ہیں، انہیں وہاں حضرت کی زیارت ہوئی، اس کے بعد مجھے کہنے لگے کہ مولانا صاحب نے کہا ہے کہ میری کتاب کے لئے کوئی وقت نکالو۔ اس لئے اب اس کتاب کے لئے انتظام شروع کردیا ہے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ