درسِ مثنوی شریف
جلد 11، صفحہ 77 تا 89: اس آیت کی تفسیر کے مسلمان بھائی بھائی ہیں اور اس حدیث کی کہ علماء ایک وجود کی مثل ہیں۔ خصوصاً حضرت داؤد اور حضرت سلیمان اور باقی تمام انبیاء علیہم السلام کا اتحاد کہ اگر تم ان میں سے کسی ایک کا انکار کرو تو کسی نبی پر تمہارا ایمان درست نہ ہوگا اور یہ علامت انکے اتحاد کی ہے کہ ان ہزار گھروں میں ایک گھر کو ویران کر دو تو سارے گھر ویران ہو جائیں اور ایک دیوار بھی قائم نہ رہے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ہم اسکے پیغمبروں میں سے کسی کو الگ نہیں سمجھتے اور عاقل کو اشارہ کافی ہے اور یہ بات اشارہ ہے
حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم