درسِ مثنوی شریف
جلد 10، صفحہ 350 تا 356: ارادوں کو فسخ کرنا اور قصدوں کو توڑنا آدمی کو اس بات سے آگاہ کرنے کے لئے ہے کہ مالک اور زبردست وہی تعالیٰ ہے ار کبھی کبھی اس کے ارادہ کو فسخ نہ کرنا اور اس کو پورا کر دینا اس لئے ہے کہ اس کو ارادہ کرنے پر قائم رکھے حتیٰ کہ وہ پھر اس کے ارادہ کو توڑ دیتا ہے تاکہ تنبیہ پر تنبیہ ہو جائے؛ حضرت پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قیدیوں کی طرف نظر کرنا اور تبسم فرما کر یہ حدیث ارشاد کرنا کہ مجھے ان لوگوں پر تعجب آتا ہے جو بیڑیوں کے ساتھ جنت کی طرف کھینچے جاتے ہیں؛ اس آیت کی تفسیر اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَآءَکُمُ الْفَتْحُ (اگر تم فتح طلب کرتے ہو تو تم کو فتح مل گئی) طعنہ زن کہتے تھے کہ ہم سے اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جو فریق حق پر ہے اس کو فتح و نصرت دے اور یہ اس لئے کہتےتھے کہ ان کو گمان تھا کہ ہم خود حق پر ہیں اور طالب حق بے غرض اب محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فتحیاب ہوگئے
حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم