حقیقتِ جبر و اختیار اور اصلاحِ باطن میں عمل و محبت کا توازن
درس 5، حصہ 1 باب 1 ملفوظات: مسئلہ اختیار، اشاعت اول: بدھ 5 مئی، 2007 بمطابق: 17 ربیع الثانی ، 1428 ہجری
- انسانی اختیار نہ خالص جبر ہے اور نہ خالص اختیار، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے تکوینی نظام کے ماتحت ہے۔
- انسان اپنے اندر صفتِ اختیار کو وجداناً محسوس کرتا ہے اور گناہ پر ہونے والی خجالت اسی اختیار کی دلیل ہے۔
- وقت گزرنے کے ساتھ دین کے صحیح تصورات پر پڑنے والے گرد و غبار کو ہٹا کر اصل بات سامنے لانا مجدد کا کام ہے۔
- اللہ تعالیٰ نے انسان کو صرف اسی حد تک احکامات کا پابند کیا ہے جتنی اسے طاقت اور اختیار دیا گیا ہے۔
- جن معاملات میں انسان بے بس ہے وہاں اسے دعا کا حکم ہے، اور جہاں اسے اختیار ملا ہے وہاں عمل کرنا ضروری ہے۔
- باطنی رذائل کی اصلاح محض ذکر و شغل یا شیخ کی دعا و توجہ سے نہیں ہوتی بلکہ نفس کی مقاومت لازمی ہے۔
- روحانی ترقی کے لیے اسباب اور ہمت کو اختیار کرنا اور پھر نتائج کو اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر چھوڑ دینا شرط ہے۔
- سلوک اور تصوف کے راستے میں معمولات کی حیثیت ایک آنے کی جبکہ شیخ سے سچی محبت اور وابستگی کی حیثیت سولہ آنے کی ہے۔
- شیخ کی محبت کو بنیاد بنا کر معمولات کو ترک کرنا غلط ہے کیونکہ معمولات ہی روحانی ترقی کا زینہ بنتے ہیں۔
- تصوف میں شیخ کے سامنے مکمل سرینڈر ہونا پڑتا ہے اور ان سے برابری کا معاملہ کرنا شدید روحانی زوال کا سبب بنتا ہے۔
- محض بزرگوں کے روحانی تصرف سے ہونے والی اصلاح عارضی ہوتی ہے، جبکہ اپنی ہمت اور اعمال سے پیدا ہونے والا اثر دیرپا رہتا ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّينَ أَمَّا بَعْدُ۔ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔
یہ ضروری ملفوظات شریف ہیں حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے۔ اس کو بہت غور کے ساتھ سننا ہے۔ اور جو اس میں ہمارے فائدے کی بات ہے اس کو سمجھنا ہے۔ اور اس کے اوپر عمل کرنے کی نیت بھی کرنا ہے، عمل کی نیت سے اس کو سننا ہے۔
غرض کہ سالک جب تک صفت اختیار کو استعمال نہیں کرے گا.
جہاں اختیار کو استعمال کرنے کا حکم ہے
اصلاح ممکن نہ ہو گی، مثلًا کسی میں بخل ہے تو نرے ذکر و شغل یا شیخ کی دعا و توجہ و برکت سے یہ رذیلہ ہرگز زائل نہ ہو گا۔
اب یہاں پر بھی دو چیزیں ہیں ایک ہے ہمت، کوشش، سبب اختیار کرنا، طریقے سے کام کرنا جس طرح کہا جائے اس طرح کرنا، یہ ہمارے اختیار کی چیز ہے۔ اس میں کوئی سستی کرے گا اور کہے گا کہ شیخ کی توجہ سے ہمارا کام ہو جائے گا۔ اور ساری چیزیں ہمارے لئے bypass ہو جائیں گی۔ ایسا تو نہیں ہے۔ اللہ پاک نے جو قانون جس طرح پینے کے ساتھ پیاس بجھتی ہے کھانے کے ساتھ سیر ہوتا ہے آدمی، اس طرح اس کے بھی قوانین بنائے ہیں۔ وہ قوانین آپ اختیار کریں گے تو کچھ ہو گا۔
اب اگر لوگ اس کو دعاؤں پہ چھوڑ دیں تو وہاں پر یہ معاملہ گڑبڑ ہو جائے گا۔ لیکن اس کے باوجود جب آپ سب کچھ کریں تو اس کے اوپر نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہاں پر شیخ کی دعا اور وہاں پر برکت اور وہاں پر یہ تمام چیزیں آ جائیں گی۔ اب اگر آدمی کہتا ہے میں تو کام کر رہا ہوں مجھے کس چیز کی ضرورت ہے وہاں پر وہ مارا جائے گا۔
بات سمجھ آرہی ہے نا، مطلب دونوں چیزیں بیک وقت ہونی چاہیئں۔ ہمت کرو پھر اللہ پہ فیصلہ چھوڑ دو۔ اس کے اندر جو اللہ جل شانہٗ نے برکت کی چیزیں رکھی ہوئی ہیں وہ اللہ جل شانہٗ اپنے طور پہ کر لیتے ہیں اگر وہ موجود ہوں گی تو اس کے مطابق فیصلہ ہو جائے گا۔ تو وہاں پر یہ تمام چیزیں ذکر اور جو دعائیں ہم کرتے ہیں یا جو مطلب مشائخ کی توجّہات ہوتی ہیں، ساری چیزیں پھر وہاں پر استعمال ہو جاتی ہیں۔
کوشش ہر ایک کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ جب یہ دوسری چیز بھی ہوتی ہے تو فائدہ ان کو ہوتا ہے۔ کیونکہ اللہ پاک کے ہاں تو دونوں نظام چلتے ہیں نا، دونوں نظام ساتھ ساتھ چلتے ہیں نا کچھ اختیاری ہے کچھ غیر اختیاری ہے۔ تو جو اختیاری ہے تم کر لو، اور غیر اختیاری کا راستہ نہ روکو اس کا راستہ نہ روکو ۔ کیونکہ وہ ظاہر ہے مطلب یہ ہے کہ وہاں پر اگر خدانخواستہ وہاں معاملہ گڑبڑ ہے۔ تو پھر صرف ہماری کوشش سے تو کچھ نہیں ہوگا۔ ہماری کوششیں بلاک ہو جاتی ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ایک پورا نظام ہے اس کے اندر سب کچھ بند ہے۔ تو اس سے آگے بات جائے گی نہیں۔
اس سے آگے بات جائے گی نہیں، جیسے حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے کہا کہ حضرت جو کچھ آپ کرتے ہیں وہ ہم بھی کرتے ہیں ہمیں فائدہ نہیں ہوتا آپ کو فائدہ ہوتا ہے کیا وجہ ہے؟ حضرت نے فرمایا ابھی تک جتنا آپ لوگوں نے کیا وہ آپ کا نفس کھا چکا۔ اب وہ آدمی کیا سمجھے کہ بھئی نفس کیسے کھا چکا؟ میں نے کہا جو انسان پوچھ پوچھ کے چلتا ہے۔ تو پھر معاملہ ہوتا ہے مطلب وہ جو برکت اس کے ساتھ ہوتی ہے۔ پھر یہ بات ہوتی ہے کریں گے پھر بھی وہی، وہ بھی وہی کرے گا جو آپ کریں گے۔ لیکن وہاں برکت ہوگی وہاں کام چلے گا یہاں نہیں ہوگی۔ ضروری نہیں ہےمطلب ضروری نہیں ہے۔
تواب ایک تو یہ بات ہے جیسے وہ بزرگ والی بات تو اس نے” بِسْمِ اللَّهِ“ پڑھ لیا تھا اور پانی پہ دم کر لیا تھا تو وہ شہد بن گیا تھا۔ اب وہ بچے جو ہیں نا وہ کہتے ہیں” بِسْمِ اللَّهِ“ تو ہمیں بھی آتی ہے۔ تو اتنی بات تو ان کے اختیار میں تھی نا لیکن شہد بننا تو ان کے اختیار میں نہیں تھا نا۔ تو وہ اللہ تعالیٰ کا عام قانون تھوڑی تھا۔ وہ تو خاص قانون تھا تو خاص قانون تو خاص لوگوں کے لیے ہوتا ہے نا۔ لیکن عام قانون بھی تو اس کے لیے استعمال تو ہو رہا تھا نا۔ ”بِسْمِ اللَّهِ“ تو اس نے بھی پڑھ لیا تھا۔ تو اب اگر سمجھیں ہم کہ نہیں بھئی ٹھیک ہے جی بس میں بھی تو اس چیز کو جانتا ہوں میں کر لیتا ہوں تو وہ پھر معاملہ گڑبڑ ہو جاتا ہے۔ وہاں پر معاملہ گڑبڑ ہو جاتا ہے ان چیزوں کو ذرا اچھی طرح سمجھنا چاہیے۔ یہ میں نے کل پتہ نہیں ابھی اس دفعہ اخلاص کا رسالہ جو آیا تھا۔ اس دفعہ جو آیا تھا۔ اس میں حضرت امیر شاہ صاحب کا۔۔۔
اس میں حضرت زبیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ جو تھے حضرت شاہ عبدالرحیم رائے پوری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ۔ ان کی وہ سوانح عمری تھوڑی سی دی ہوئی تھی کسی نے میرے خیال میں۔ اس میں انہوں نے یہ باتیں لکھی ہیں، یہ ہمارے سارے اکابر نے لکھا ہے لیکن بہرحال انہوں نے ذرا اور انداز میں لکھی، ہر ایک کا اپنا انداز ہوتا ہے بیان کرنے کا۔
تو وہ حضرت نے فرمایا کہ بالکل آخری وقت میں فرمایا۔ یعنی آخری رات کہتے ہیں میں ساتھ تھا حضرت کے، حضرت نے فرمایا کہ ہمارے ہاں سلوک بذریعہ جذب طے ہوتا ہے طریقہ سلوک نہیں۔ سلوک کا طریقہ جذب طے ہوتا ہے۔ بطریقہ سلوک نہیں۔ سلوک کا طریقہ جذب سے ہوتا ہے۔ بطریقہ سلوک نہیں۔
تو اس میں فرما دیا کہ ہمارے ہاں جو معمولات ہیں وہ ایک آنہ ہیں۔ یہ میں آپ کو بہت سارا بیان، میرے خیال میں کافی دفعہ بیان کر چکا ہوں۔ اور شیخ کی جو محبت ہے وہ سولہ آنے ہے۔ مطلب یہ یہ وہ والی بات ہے۔ اب یہ بات عموماً سمجھ میں نہیں آتی لوگوں کو۔ عموماً یہ چیز نا سمجھ میں نہیں آتی تو اس سے کمزوری ہو جاتی ہے۔ معمولات کو لوگ چھوڑ دیتے ہیں بعض دفعہ۔ کہ شیخ کی محبت سب کچھ ہے تو پھر معمولات بھی چھوڑ دو۔ تو حضرت نے اس کے لیے فوراً فرمایا کہ بھئی معمولات تو ترقی کا زینہ ہیں ہی ترقی کا زینہ ہیں ہی۔ وہ تو بات حضرت نے بیان فرما دی ساتھ۔
تو کچھ لوگ یوں کرتے ہیں کہ معمولات کو چھوڑ دیتے ہیں شیخ کی محبت کے لیے، کہتے ہیں بس جی بس شیخ سے توجّہ ہو جائے گی سب کچھ ہو جائے گا، یہ بھی غلط ہے۔
کیونکہ معمولات کے اندر یوں سمجھیں جیسے میں نے آپ حضرات سے کہا سگنل۔ سگنل چاہیے ہوتا ہے، لیکن سگنل کی Amplification جتنی بھی ہو۔ اب میں جو بات کر رہا ہوں تو اگر میرے سامنے مائیک ہو تو مائیک میں اس کو امپلیفائی کروں تو امپلیفائی کروں اتنا کہ پورے گھر میں سنی جائے، اور اتنا امپلیفائی کروں کہ پورے محلے میں سنی جائے۔ اور اگر ساتھ میرے ریڈیو اسٹیشن کا مائیک ہو تو پوری دنیا میں سنی جائے۔ اور اگر میرے پاس کوئی سیٹلائٹ ٹرانسمیٹر ہو تو ممکن ہے چاند پر بھی سنی جائے۔ مریخ پر بھی سنی جائے، ٹھیک ہے نا مطلب یہ تو ڈیپینڈ کرتا ہے کہ امپلیفائر کیا ہے۔ کتنا امپلیفائر ہے۔
تو اسی طریقے سے بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بس شیخ کی محبت ہونی چاہیے، اس کے علاوہ معمولات کی ضرورت نہیں ہے، یہ بھی غلط ہے۔ اور کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ بس ٹھیک ہے معمولات کر رہے ہیں تو پھر شیخ کی کیا ضرورت، مطلب زبان سے نہیں کہتے لیکن دل میں ان کا یعنی یہ مسئلہ ایسا ہوتا ہے۔ تو وہ امپلیفائر کو کاٹ دیتے ہیں۔ مطلب امپلیفائر رہ جاتا ہے۔ اب جب امپلیفائر رہ جاتا ہے تو ٹھیک ہے جتنی ان کی بس ہے وہ تو کر ہی لے گا نا۔ لیکن وہ امپلیفائر والی بات تو اللہ پاک نے جو رکھی ہے وہ تو نہیں ہو گی نا۔ وہ تو کٹ گئی۔ اس کا معاملہ رہ گیا۔
اب یہ جو بات ہے کہ حضرت نے جو فرمایا کہ ایک آنہ معمولات کا ہے اور سولہ آنے شیخ کی محبت کا ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ معمولات انسان کرے گا لیکن یہاں پر اکثر حصہ جو طے ہوتا ہے طریقہ اس کے ساتھ ساتھ۔
اس پر اتنا فائدہ نہیں ہوتا جتنا کہ انسان معمولات کا کرتا ہے۔ اصل فائدہ وہ شیخ کی محبت کا ہوتا ہے۔ مطلب یوں سمجھیں اصل زور اس میں،وہی )شیح کی محبت (کا ہوتا ہے۔
اس کے مقابلے میں ہمارے معمولات بالکل تھوڑے سے ہیں۔ تو ہم نے دیکھا ہے واقعی کہ جن کو شیخ کے ساتھ محبت ہوتی ہے، ان کا بہت تھوڑے تھوڑے تھوڑے تھوڑے کام میں بہت زیادہ ترقی ہوتی ہے۔ وہ بہت جلدی آگے چلے جاتے ہیں۔ اور کچھ لوگوں نے جو اسے ضابطے کا تعلق رکھا ہوتا ہے، تو ان کا یہ معاملہ نہیں ہوتا۔
ان کو مطلب ظاہر ہے، ٹھیک ہے، محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔ محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔ پھر بھی بعض دفعہ مسئلہ ہو جاتا ہے۔ ٹھیک ہے نا؟ مسئلہ اس لیے ہو جاتا ہے کہ چونکہ ان کو شیخ کی محبت حاصل نہیں ہوتی صحیح معنوں میں، تو بعض دفعہ وہ شیخ کے ساتھ برابری کا معاملہ کر لیتے ہیں۔ جیسے ہوتا ہے مطلب باقی لوگوں کے ساتھ معاملہ ہوتا ہے برابری کا، وہ شیخ کے ساتھ برابری کا معاملہ کر لیتے ہیں۔
اب برابری کا معاملہ اس میں چلتا نہیں۔ یہ بالکل وہی معاملہ ہے جو صحابہ کا حضور کے ساتھ تھا۔ کیا صحابہ حضور کے ساتھ برابری کا معاملہ کر سکتے تھے؟
ان کی تو پہلے بات ہی ہوتی تھی” فِدَاكَ أُمِّي وَ أَبِي يَا رَسُولَ اللَّهِ“ اس سے اندازہ کر لیں، باپ اور ماں سے کوئی زیادہ نہیں ہوتا۔ لیکن وہ کیا کہہ رہے ہیں؟” فِدَاكَ أُمِّي وَ أَبِي يَا رَسُولَ اللَّهِ“، ہمارے ماں باپ آپ کے اوپر قربان ہوں۔ یہ ایسی statement ہے کہ جس سے یہی وہ والی بات صحیح ہو گئی۔
فرماتے تھے کہ ہمارے ہاں ترقی بطریقِ جذب ہوتا ہے۔ بطورِ سلوک نہیں ہوتا۔ سلوک میں انسان شاید اتنے آسمان تک پہنچ جائے، جذب نہ ہو تو آدمی ادھر کا ادھر رہ جاتا ہے۔
اور خدانخواستہ اگر ایسی بات ہو کہ برابری کے معاملے کی وجہ سے ذرا توہین کا پہلو آ جائے، تو پھر devaluation شروع ہو جاتا ہے، زوال شروع ہو جاتا ہے۔ وہ بڑا خطرناک کام ہے وہ بہت ہی خطرناک کام ہے۔ آسمان سے انسان پٹک دیا جاتا ہے، بلکہ آسمان، ایسا ہے، ہم نے دیکھا ہے بعض۔ آسمان سے اٹھا کر گرا دیا جاتا ہے۔
ہمارے جتنے بھی دیکھیں نا، ہمارے اوپر برابر کے مشائخ جو ہیں نا، بڑے بڑے جو مشائخ ہیں، ان کی ہسٹریوں میں، تو آپ ایسے لوگوں کو بھی دیکھیں گے جن کو بہت کچھ ملا۔ اور ایسے بھی لوگ دیکھیں گے جن کو بالکل نہیں ملا ، حالانکہ محنت انہوں نے بہت کی تھی، انہیں نہیں ملا۔ وہاں پر درمیان میں کچھ ایسی بات آ جاتی ہے جس کے ساتھ کچھ ایسا مسئلہ ہو جاتا ہے۔
میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ یہ قریبی مثال دیتا ہوں، قریبی مثال ذرا سمجھ میں آ جاتی ہے۔ قریبی مثال آسان ہوتی ہے سمجھنے میں۔ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ، جس کی کتاب ہم پڑھ رہے ہیں نا۔ ان کے بارے میں کبھی ہمارے ذہن میں ہو سکتا ہے کہ جذبات میں آتے تھے؟ حضرت تو جذبات میں نہیں آتے تھے نا۔
ان کے بارے میں تو پوری ہسٹری جو ان کی ہے، کہ ان کو تو بالکل عین جذبات کے وقت میں بھی جذبات نہیں آتے تھے۔ اتنے زیادہ مطلب careful۔ ان کا واقعہ ہے۔ بیٹھے ہوئے ہیں، یہ خلافت کے دور کا مسئلہ ہے۔ خلافت، نہیں ہوتی مطلب یہ تحریکِ خلافت وغیرہ جو چلی تھی۔ ایک عالم تھے، حضرت کے مرید تھے۔ علماء کی اپنی اپنی فیلنگ ہوتی ہے۔
تو ایک عالم نے باتوں باتوں میں کہا کہ حضرت آپ کا وجود جو ہے ہمارے لیے سب کچھ ہے۔ اگر آپ خلافت کی تحریک کی حمایت کرتے، اس سے امت کو بہت فائدہ ہوتا۔ کیونکہ ، جو اس وقت امت کے اندر ایک انتشار ہے خلافت کی تحریک پر، یہ ختم ہو جاتا۔ اور امت میں ایک جوڑ کی صورت پیدا ہو جاتی۔
تو حضرت اس میں کوئی وسعت ہوتی تو زیادہ فائدہ تھا۔ رائے دے دی۔ رائے دے دی، رائے سے کیا مطلب رائے دے دی نا۔ اب حضرت کی اعلیٰ ظرفی دیکھیں۔ فرمایا، ماشاءاللہ، ماشاءاللہ بہت اچھی بات آپ نے کہی، بہت اچھی بات آپ نے کہی، بہت اچھی بات آپ نے کہی۔ اور آپ کی امت کے بہت خیر خواہ ہیں۔ مجھے بڑی خوشی ہوئی آپ کی بات سے کہ دیکھیں آپ نے امت کی خیر کے لیے کتنا زبردست سوچا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور بھی ترقیاں عطا فرمائے، خوب دعائیں دیں ان کو۔ اور اخیر میں صرف چھوٹا سا فقرہ کہا کہ بھئی اب آپ کا مجھ سے فائدہ نہیں ہے۔ اب آپ کا مجھ سے فائدہ نہیں ہے۔
اب پہلے تو روانی میں نہیں کہا تھا، اس کو تو اندازہ نہیں ہوا نا کہ کیا یہ بات کہہ گئے ہیں۔ جب ان کو تھوڑا سا احساس ہو گیا، انہوں نے کہا حضرت کیا؟ کہا بھئی میں مجبور ہوں میں آپ کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ اب چونکہ آپ کو مجھ پر وہ اعتماد نہیں رہا، جو اس مقصد کے لیے ضروری ہے۔ اب آپ کو مجھ سے فائدہ نہیں ہوگا ۔ میں آپ کی یہ خدمت تو کر سکتا ہوں کہ میں آپ کو کسی اور کے بارے میں بتا دوں، جو آپ کے لیے زیادہ بہتر ہے اگر آپ چاہیں تو۔ ویسے مجھ سے آپ کو فائدہ نہیں ہوگا۔
وہ رونے لگ گئے ۔کہتے نہیں جی نہیں میری آپ کے ساتھ کوئی دشمنی تو نہیں ہے ۔ میں تو آپ کی دوستی کے لیے کہہ رہا ہوں۔ میں تو آپ کے فائدے کے لیے کہہ رہا ہوں۔ یہ نہیں کہ میں آپ کو غلط سمجھ رہا ہوں یا کوئی آپ نے گناہ کیا ہے یا کوئی غلط کام کیا ہےنہیں بھائی۔ یہ بات آپ کی نہیں ہے ماشاءاللہ میں تو آپ سے بڑا خوش ہوں۔ لیکن جس چیز کے لیے سرینڈر ہوتا ہے مطلب مکمل۔ کسی کے سامنے تو مکمل سرینڈر ہونا پڑتا ہے نا۔ تو اگر نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بس۔
ظاہر ہے اب جہاں پر آپ کو ہو سکتا ہے تو وہاں پر آپ کر لیں۔ تو یہ ناممکن ہے۔ اب اندازہ کریں۔ اللہ پاک ہمیں معاف کر دے اتنے بڑے آدمی اتنے بغیر کسی جذبات والے آدمی کے ساتھ ساتھ اگر ایسی بات ہو سکتی ہے تو باقی تو پھر کیا ہے۔
اسی طرح حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھی تھے۔ ان کے ایک ساتھی تھے۔ حضرت چونکہ بہت زیادہ عالی ظرف تھے۔ اور سٹوڈنٹس میں کام کرتے تھے، سٹوڈنٹس ہوتے ہی جذباتی ہیں۔ لہٰذا بہت کچھ چھوڑ دیتے تھےمعاف کر دیتے تھے۔ مطلب یہ ہے کہ اپنے اوپر ایک قسم کا قابو کر لیتے تھے۔ ظاہر ہے یہ معاف کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کو نقصان نہیں ہوتا تھا نقصان تو ان کو یقیناً ہو جاتا تھا۔ کیونکہ جو سرینڈر کرتے تھے ان کو زیادہ فائدہ ہوتا تھا یقیناً جو نہیں کرتے تھے ان کو فائدہ کم ہو جاتا تھا۔
لیکن اخیر تک چونکہ کیفیت ایمان والی بات پہ حضرت نے ان کو فرمایا تھا کہ بیعت کرنا، ایمان کی حفاظت کے لیے ضروری ہے آپ بیعت کر لیا کریں۔ تو کم از کم اس حد تک بھی لوگ جاتے چلے جاتے تھے۔ اس وجہ سے جلدی کسی کو فارغ نہیں کرتے تھے۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ تو بالکل فوری پہلی بات پہ فارغ کر دیا نا۔
کیونکہ وہ تو بیعت ہی بہت مشکل سے کرتے تھے۔ تو جیسے ہی درمیان میں کوئی تھوڑی سی بات خلاف سمجھی تو روک بھی دیا، بھئی تم مجھے خط نہ لکھو، تم یہ کرو تم وہ کروچھوڑ دیتے تھے اس کو۔ لیکن حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ) کے ساتھی (جو تھے وہ اس nature کے نہیں تھے۔ لہٰذا حضرت تو بہت زیادہ نرم مزاج تھا ان کا اور وہ adjust کرتے تھے۔
تو ایک ساتھی نے ان سے کہا کہ حضرت آپ میرے لیے دعا کریں۔ دو ساتھی تھے۔ دونوں کے لیے اب دونوں میں سے کسی ایک کا کام ہو گیا کسی کا نہیں ہوا۔ تو ساتھی تو ظاہر ہے دعائیں تو اللہ تعالیٰ ہی قبول کرتے ہیں جس کے لیے قبول فرما لے جس کے لیے نہ قبول فرمائے۔ کیونکہ ناز کا معاملہ تھا ان کا مولانا صاحب کے ساتھ۔ تو مولانا صاحب سے کہا مولانا صاحب آپ نے فلاں کے لیے دعا کی وہ تو قبول ہو گئی اور میرے لیے دعا نہیں کی۔ انہوں نے کہا بیٹا آپ کے لیے دعا کی تھی لیکن میں تو خدا کے ساتھ نہیں تھا۔ اس نے کہا نہیں جی آپ نے میرے لیے دعا نہیں کی۔ بھئی میں نے آپ کے لیے دعا کی ہے۔ اللہ پاک سب، حکمت سے سب چیزیں کرتا ہے دعا کی ہے میں نے۔ پھر اس نے کہا نہیں حضرت آپ نے میرے لیے دعا نہیں کی۔ اس طرح کچھ دس دفعہ اس طرح ہوا۔ اس کے بعد حضرت نے یہ کہنا چھوڑ دیا۔ کہ نہیں میں نے آپ کے لیے کی ہے تو خاموش۔ اب آ کے وہ جتنی مرتبہ کہہ رہا ہے حضرت خاموش، کچھ بھی نہیں کہہ رہے۔ تھوڑی دیر کے بعد اس کو ذرا احساس ہو گیا کہ معاملہ کچھ غلط سا نظر آ رہا ہے حضرت Response ہی نہیں کر رہے مسئلہ کیا ہے۔ تو اس کو کچھ اندازہ ہوا کہ زیادتی مجھ سے ہوئی ہے۔ میں نے بار بار حضرت کو یہ کہا ہے تو محبت تو تھی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مجھ سے غلطی ہوئی، میں نے آپ کو تنگ کر دیا۔ حضرت اس پہ بھی خاموش۔ اس نے کہا حضرت میں معافی چاہتا ہوں، حضرت اس پر بھی خاموش۔ پھر اس نے کہا حضرت غلطی ہو گئی، حضرت اس پر بھی خاموش۔ حتیٰ کہ رونے لگ گیا۔ حضرت اس پر بھی خاموش۔ پھر جب کچھ اور حضرات نے بھی حضرت سے کہنا شروع کیا حضرت نے فرمایا اب میرے بس میں نہیں ہے بیٹا۔ میرے بس میں نہیں ہے فیصلہ نافذ ہو چکا ہے۔ اب میرے بس میں نہیں ہے۔ اب میں مجبور ہوں۔ اب یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟ فیصلہ تو خدا کی طرف سے ہوتا ہے نا۔ اس پر حضرت نے فرمایا اب میں مجبور ہوں بیٹا فیصلہ نافذ ہو چکا ہے اب میں کچھ نہیں کر سکتا۔ مطلب جو ہونا تھا وہ ہو گیا۔ ہونا نہیں چاہیے تھا لیکن ہو گیا۔
میں نے دو مثالیں آپ کو دی ہیں۔ ایک مثال انتہائی درجے انتظامی شخص کی جس کا ہر کام انتظام سے ہوتا تھا جذبات میں نہیں آتے تھے۔ ان کی یہ بات بتا دی اور ایک ایسے شخص جو انتہائی شفیق تھے۔ انتہائی شفیق اللہ پاک نے جو ہمیں اپنے شیخ دیے تھے انتہائی شفیق۔ شفقت ان کے اوپر تمام تھی۔ ان کا واقعہ بھی ایسا ہوا ہے۔ اب اندازہ کر لیں کہ صورتحال کیا ہے۔ یہ معاملہ بڑا ہی نازک ہوتا ہے۔ بڑا ہی نازک ہوتا ہے۔ دونوں باتوں کو مستقل طور پر رکھنا چاہیے۔ ایک یہ بات ہے کہ محض دعاؤں پر انسان کو چھوڑنا نہیں چاہیے، معمولات اور اعمال اور تمام احتیاط اور ساری چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ فقط اس انتظار میں نہیں ہو کہ بزرگوں سے ہوگا تو ہو جائے گا نہیں، وہ اللہ کی طرف سے ہے۔ اور دوسری طرف مطلب یہ والی بات کہ اس کو کافی نہ سمجھا جائے۔ اس کو کافی نہ سمجھا جائے کیونکہ اس دور کے اندر یہ جو طریقہ ہے یہی سب سے زیادہ چلتا ہےیہ جذب والا۔ سب سے مختصر طریقہ یہی ہے۔ کام کرو، لیکن محبت کے ساتھ کرو۔ محبت کے ساتھ کرو۔ جب محبت ہو گی تو راستہ بنے گا۔ محبت نہیں ہو گی تو راستہ نہیں بنے گا، راستہ کٹ جائے گا، ختم ہو جائے گا۔ رک جاتا ہے جیسے انسان بلاک ہو جاتا ہے نا کسی چیز میں۔
تصرف اور ہمت و اعمال کے اثر کا فرق
اگرچہ خیال ہو کہ بعض بزرگوں کی توجہ سے بڑے بڑے بدکاروں کی خود بخود اصلاح ہو گئی، یہ تو ایک قسم کا تصرف ہے اور ایسا تصرف نہ اختیاری ہے نہ بزرگی کے لیے لازم ہے۔ بہت سارے بزرگوں میں تصرف مطلق نہیں ہوتا۔ نیز تصرف کے اثر کو بقا بھی نہیں ہوتا۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ کوئی شخص تنور کے پاس بیٹھ جائے تو جب تک وہاں بیٹھا ہوا ہے تمام بدن گرم ہے، مگر جیسے ہی وہاں سے ہٹا، پھر ٹھنڈا کا ٹھنڈا۔ بخلاف اس کے کہ جو ہمت اور اعمال کے ذریعے سے اثر ہوتا ہے وہ باقی رہتا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے کشتہ طلا کھا کر اپنے اندر حرارت عزیزی پیدا کر لی۔ تو اگر وہ شملہ پہاڑ پر بھی چلا جائے تب بھی وہ حرارت باقی رہے گی۔
یہ حضرت نے تصرف والی بات جو مشہور تھی نا، بس نظر سے سب کچھ کر لیں۔ یہ تو نظر، کئی دفعہ مجھے کسی نے فون کیا کہ اپنی نظر میں رکھ لینا۔ یہ اپنی نظر میں پتا نہیں کیسے کس طرح کے الفاظ ہیں اپنی نظر میں رکھ لینا۔ میں نے کہا، ہماری نظر تو دعا ہے، کہ دعا تو میں ابھی آپ کے لیے کر لیتا ہوں۔ اب پتا نہیں وہ نظر سے کس چیز کو طلب کر رہا تھا تو وہ میں نے کہا کہ بھئی ہماری نظر میں، نظر میں رکھنا تو دعا ہے۔ میں آپ کے لیے دعا کرتا رہتا ہوں، اور کرتا ہوں، میں ابھی کرتا ہوں۔ لیکن یہ، اگر میں کسی کے حق میں آپ کے لیے دعا کرتا ہوں، اس کو اتنا کافی نہیں سمجھتے۔ اس کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ شاید ٹال رہے ہیں۔ حالاں کہ ٹالنے کی کیا بات ہے بھئی، جب اس ذات سے مانگ رہا ہے جس کے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔ تو اور اس کا اور کچھ کیا چاہیے؟
تو تصرف، مطلب یہ والی بات، آتی ہے کہ” مَامُور مِن للہ “بعض لوگ ہو جاتے ہیں۔ لیکن وہ بہت تھوڑے ہوتے ہیں۔ وہ سب کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہوتا، جیسے شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا۔ ایک اسٹیج پر وہ ”مامور مِنَ اللہ تھے، ان کی زبان سے یہ بات نکل گئی تھی کہ میرا قدم سارے اولیاء کی گردنوں پر۔ اس وقت جس میں تقریباً جتنے بھی اولیاء تھے سب کو یہ بات سنوائی گئی۔ جس نے کہا ہاں، میری گردن پر، وہ بچ گئے۔ جنہوں نے کہا کہ نہیں، ان کا معاملہ گڑبڑ ہو گیا۔
وہ تو من جانب اللہ ہوتا ہے، اور وہ کبھی کبھی ہوتا ہے، اور ہر وقت تھوڑاہی ہوتا ہے ؟ تو من جانب اللہ اس کو ایک ایسی شان عطا ہو گئی کہ وہ، اس نے وہ بات کر دی۔ حتیٰ کہ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا حالانکہ وہ کتنے عرصے کے بعد آئے ہیں، مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ۔ ان سے پوچھا کہ حضرت، یہ جو شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ میرا قدم سارے اولیاء کی گردنوں پر، یہ اس وقت کے اولیاء کے لیے تھا یا بعد کے لیے بھی ہو گا؟ یہ نہیں کہا کہ صحیح کہا ہے یا غلط کہا ہے۔ نہ حضرت نے اس سے انکار کیا یہ نہیں، یہ بات تو ویسے مشہور ہے ایسی بات نہیں۔ حضرت نے فرمایا کہ نہیں بعد والوں کے لیے تو نہیں ہو گا، نہ پہلے والوں کے لیے کہا۔ کیونکہ پہلے والوں میں صحابہ کرام ہیں۔ اور بعد والوں میں امام مہدی علیہ السلام آ رہے ہیں۔ تو ان کے لیے تو نہیں ہے نہ پہلے والوں کے لیےنہ بعد والوں کےلیے ۔ یہ میں اپنے اوپر مانتا ہوں۔ اوروں کا نہیں مگر اپنے اوپر مانتا ہوں ۔ یعنی مطلب بتانے کے لیے کہ میں اپنے پر مانتا ہوں۔
تو مطلب یہ ہے کہ یہ Rare cases ہوتے ہیں اس قسم کے۔ ورنہ عموماً یہ ہوتا ہے کہ جب میوہ پک جاتا ہے۔ تو اتارنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں ان میں سے اتارنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے۔وہاں کسی کی نظرظاہر ہو جاتی ہے۔ تو لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ نظر سے ہو گیا اصل میں وہ نظر سے نہیں بلکہ پہلے سےہی میوہ پک جاتا ہے۔ پہلے سے اُنھوں نے مجاہدہ محنت تمام چیزیں کی تھی اب کسی کو اس کے لیے ذریعہ بنایا جا رہا ہے اُس کے ذریعے اس چیز کو سامنے لایا جا رہا ہے۔
تو جیسے شاہ بھیک رحمۃ اللہ علیہ والا واقعہ میں اکثر آپ کو بیان کرتا ہوں۔ کہ شاہ بھیک رحمۃ اللہ علیہ، تو ظاہر ہے وہ جو خدمت اور محنت جو انہوں نے کی تھی وہاں بھی تو شیخ کے طریقے پے چلنے سے ہوا ہے نا۔ شیخ کی جس طراح خدمت کی تھی اُس طراح تو آج کل تو کوئی نہیں کرسکتا ہے نا ۔ لیکن بہرحال ہوتا رہا ہوتا رہا ہوتا رہا حتیٰ کہ وہ وقت آ گیا۔ جنہیں نکال دیا تھا۔ اس نکالنے کے باوجود آج کل کسی کو نکال کے تو دیکھو۔ پھر رخ کرتا ہے یا نہیں کرتا۔ اس کو نکال دیا تھا، ایسی حالت میں دیکھیں اتنا محبت کرنے والا مرید کہ وہ یہ کہ پہلے پہلے وہ جاتا ہے لوگوں کے ساتھ کمٹمنٹ کرتا ہے کہ آپ نے دو کا کھانا تیار نہیں کرنا چار کا کرنا ہے، کیوں کہ حضرت کی بیوی بھی ہے اور حضرت کا بیٹا بھی ہیں ان کے لیے بھی لے جاؤں گا۔ ان سے پہلے کمٹمنٹ لیتا ہے، پھر حضرت کو سُلاتا ہے اس کو اطلاع بھی نہیں کرتا۔ حضرت کو سُلا کے وہیں سے کھانا لے کے بھاگا بھاگا بھاگا بھاگا مائی کے پاس جاتا ہے اور اس کو کھانا دیتا ہے، پھر برتن خالی کر کے واپس برتن لے جاتا ہے پھر حضرت کے ساتھ وہیں آرام فرماتا ہے تاکہ حضرت کو کوئی شبہ نہ ہو کہ میں کہیں گیا تھا۔ اتنے محبت کرنے والے مرید، اس کو حضرت نے نکال دیا۔
وہ کہتے جی میں نے تو یہ کیا تھا میں نے تو یہ کیا تھا میں نے تو یہ کیا تھا آپ نے مجھے نکال دیا۔ آج کل جیسے سیاسی مرید ہوتے ہیں، تو وہ تو سارا کچھ تمام کر لیتے تو وہ کچھ نہیں وہ اِدھر اُدھر پھر رہا ہے، کہ جب بھی مجھے بلائیں تو میں حاضر ہوں کہیں میں دور نہ جاؤں۔ اب اللہ کی طرف سے مدد آ جاتی ہے کہ وہ بارش ہو جاتی ہے۔ بارش میں حضرت کا چھت ٹپکنے لگتا ہے۔
تو مائی کہتی ہے کہ حضرت ایک تو آپ کا مرید تھا صحیح، اس کو تو نے نکال دیا، اب دیکھ لو اگر یہ ہوتا تو آج کم از کم مٹی تو ڈال دیتا چھت پہ۔ حضرت نے فرمایا کہ میں نے نکالا ہے تو نے تو نہیں نکالا۔ اس کا مطلب اجازت دے دی، تو اطلاع کروا دی کہ بھئی ہماری چھت پہ مٹی ڈلواؤ۔ اب وہ ہے کہ چھت پہ مٹی ڈالنے کے لیے پیچھے سے چڑھ آیا۔ پیچھے سے چڑھا کہ اس کے اوپر مٹی ڈالی اور مٹی ڈال کے وہ یہ ہوا کہ آواز آئی تو حضرت کھانا کھا رہے تھے۔ بس وہ وقت لمحہ آ چکا تھا۔
تو وہ باہر آئے اور نوالہ ہاتھ میں تو دیکھا کہ شاہ بھیک ہے، انہوں نے کہا آؤ شاہ بھیک کھا لو۔ وہ تو اس موقع کے انتظار میں تھے، اوپر سے چھلانگ لگائی سیڑھیوں کے بغیر۔ اوپر سے چھلانگ لگائی اور وہ نوالہ کھا لیا اور بس اللہ پاک نے سب کچھ دے دیا۔ اس کی تکمیل ہو گئی۔
اور ایسی تکمیل کہ دیکھیں شیخ ان کا فاقہ کش ہے۔ لیکن اس کے دسترخوان پہ پانچ ہزار تک لوگ روزانہ کھا رہے ہوتے تھے۔ یہ تو بعض لوگ ہوتے ہیں نا اللہ تعالیٰ نے ان کا بڑا کھلا دسترخوان رکھا ہوتا ہے۔ پانچ ہزار کے لگ بھگ افراد روزانہ حضرت کے دسترخوان سے کھایا کرتے تھے۔ یہ اللہ پاک نے ان کو کس حد تک کھلا ہوا دے دیا تھا۔
تو یہ میں عرض کرتا ہوں کہ اب لوگ سمجھتے ہیں شاہ بھیک رحمۃ اللہ علیہ نے ایک نوالہ کھا لیا اور سارا کام ہو گیا۔ نہیں، پیچھے پورا Network بنا ہوا تھا۔ سرکٹ تھا تو بجلی دوڑنے کی دیر تھی۔ بجلی دوڑنے کا وقت آ گیا سارا سرکٹ آن ہو گیا اور بس معاملہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔ یہ والی بات ہوتی ہے۔ یہ واقعہ ہمیں کس نے سنایا ہے یہ بھی بتاؤں، یہ اگرچہ حضرت کے مواعظ میں بھی ہے۔ لیکن حضرت کے مواعظ کے علاوہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اجل حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے یہ واقعہ ہمیں خود سنایا۔ اور اسی بات پر سنایا، کہ توجہ اور تصرف کیا ہوتا ہے۔ تو ہم لوگوں کو ذرا بس معاملہ ذرا ایسے ہی ہوتا ہے۔